محبت کا جھانسہ دے کر خواتین کی فحش ویڈیوز اور تصویریں لینا پھر انہیں بلیک میل کرکے رقم اینٹھنے کے واقعات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا ہے جس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے اور اس کی غیر اخلاقی ویڈیو اپلوڈ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اس سفاک ملزم کی شناخت شیراز ایاز خان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ اس شخص نے مبینہ طور پر اپنی خاتون دوست کو ناجائز تعلقات میں رکھنے کے لئے بلیک میل کیا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں لڑکی کی غیر موزوں ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی۔
یہ متاثرہ لڑکی جو جہلم کے ایک چھوٹے سے گاؤں کی رہائشی ہے، اس نے سائبر کرائم سیل کو بتایا ہے کہ ملزم نے اس کی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر بنائیں اور اسے اپنے ساتھ زبردستی رہنے پر مجبور کیا۔ اس کے علاوہ متاثرہ لڑکی نے اپنی شکایت میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے واٹس ایپ پر اس کی فحش ویڈیوز بھیجیں اور اس کو دھمکی دی کہ اگر وہ اس کی بات نہیں مانے گی تو وہ انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا۔
واضح رہے کہ یہ ملزم لڑکی کو بلیک میل کرکے پہلے ہی اس سے 50،000 روپے ہتھیا چکا تھا اور مزید رقم کا مطالبہ کررہا تھا، رقم نہ بھیجنےکی صورت میں لڑکی کو مزید ویڈیوز اور تصویریں وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں تھیں۔
اس متاثرہ لڑکی کی شکایت موصول ہونے پر ایف آئی اے کی سائبر کرائم کی ٹیم حرکت میں آگئی اور اس ملزم کو اسلام آباد کے قریب منڈی موڑ سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ لڑکی کو لینے کے لئے وہاں پہنچا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
خیال رہے کہ خواتین کو آن لائن عصمت دری کی دھمکیوں، آن لائن ہراساں کرنے، سائبر اسٹاکنگ ، بلیک میلنگ کے واقعات روزمرہ کی بنیاد پر رونما ہورہے ہیں۔حال ہی میں عدالت نے طالبہ کے اغواء، ریپ اور پورن وڈیوز بنانے کے مشہور کیس میں ملوث میاں بیوی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں سنائیں۔ ان شیطان صفت میاں بیوی نے طالبہ کو اغواء کرکے اس کے ساتھ جبری زیادتی کرتے ہوئے اس کی پورن وڈیو بناکر وائرل کردی تھی۔ اس کے علاوہ یہ ملزمان کم عمر بچیوں اور شادی شدہ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بناکر ان کی ویڈیوز وتصاویر بناتے تھے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف آئی اے خواتین کو ہراساں کرنے اور بلیک میلینگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں کرتی رہتی ہے۔ تاہم ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ابھی تک ملک میں کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…