ویلینٹائن ڈے کیا ہے اور کیوں منایا جاتا ہے ؟

سرخ گلاب ،کارڈز، کیک وچاکلیٹ کے تحائف ، محبت کے اظہار کے لئے آج پوری دنیا میں ‘ویلنٹائن ڈے’ زور وشور سے منایا جا رہا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اسی دن کے چرچے ہیں۔ لوگوں کے اس دن کے بارے میں الگ الگ نظریات ہیں، کوئی یہ دن منانا پسند کرتا ہے تو کوئی نہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ 14 فروری کے دن یومِ تجدید ِمحبت منانا کب شروع ہوا؟ اور اس دن کے پیچھے کیا کہانی ہے… تو آئیے آج ان کہانیوں پر نظر ڈالتے ہیں۔

ویلینٹائن ڈے درحقیقت رومیوں کا تہوار ہے جس کی ابتداء تقریباً 1700 سال قبل ہوئی تھی۔ تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جن افراد کے نام ویلنٹائن یا ویلینٹائن ڈے ویلنٹینوس تھے انہوں نے اپنے نظریات اور اصولوں کی خاطر جان دی۔

Image Source: Unsplash

اس حوالے سے ایک کہانی یہ ہے کہ تیسری صدی عیسوی میں جب رومی بادشاہ کلاودیوس کو جنگ کے لیے لشکر تیار کرنے میں مشکل ہوئی تو اس نے اس کی وجوہات کا پتہ لگایا ، بادشاہ کو معلوم ہوا کہ شادی شدہ لوگ اپنے اہل وعیال اور گھربار چھوڑ کر جنگ میں چلنے کے لیے تیار نہیں ہیں تو اس نے شادی پر پابندی لگادی لیکن ویلنٹائن پادری نے اس شاہی حکم نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف خود خفیہ شادی رچالی ، بلکہ اور لوگوں کی شادیاں بھی کرانے لگا۔ جب بادشاہ کو معلوم ہوا تو اس نے ویلنٹائن کو گرفتار کیا اور 14 فروری کو اسے پھانسی دے دی۔

Image Source: Unsplash

ایک کہانی یہ ہے کہ ویلنٹائن ڈے کا آغاز ’’رومن سینٹ ویلنٹائن‘‘ کی مناسبت سے ہوا جسے ’’محبت کا دیوتا‘‘ بھی کہتے ہیں، اسے مذہب تبدیل نہ کرنے پر پہلے جیل میں رکھا گیا، اسے قید خانے کے جیلر کی کم عمر بیٹی سے محبت ہوگئی جو جیل میں اس سے ملنے آیا کرتی تھی۔ پھانسی پانے سے قبل اس نے جیلر کی بیٹی کو خط لکھا جس کے آخر میں لکھا “تمہارا ویلنٹائن”، یہ واقعہ 14 فروری 270ء کا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ ویلنٹائن نے سب سے پہلے محبت کا رقعہ بھیجا اور یہ طریقہ بعد میں محبت کرنے والوں میں رواج پاگیا اور وہ آج تک اس دن محبت کے اظہار کے لیے کارڈز کا تبادلہ کرتے ہیں۔ تاہم ان تمام کہانیوں کے باوجود ویلنٹائن ڈے کی حقیقت آج تک پراسرار ہی سمجھی جاتی ہے۔

Image Source: The Knot

البتہ 14 فروری کے دن کو رومانوی انداز میں منانے کی روایت انیسویں اور بیسویں صدی میں مضبوط تر ہوتی چلی گئی اور سب سے پہلے کارڈ بنانے والی مشہور کمپنی ہال مارک نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے باقاعدہ کارڈ چھاپے اور اس کے بعد مشہور چاکیلٹیر رسل اسٹور نے ویلنٹائن ڈے کے لئے دل نما ڈبوں میں چاکلیٹ پیک کرنا شروع کیں۔

مزید پڑھیں: نجی یونیورسٹی کا ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے خصوصی ضابطہ اخلاق جاری

موجودہ صدی کی بات کریں تو 14 فروری کا دن اب باقاعدہ تہوار کی طرح منایا جانے لگا ہے اور فروری کا مہنیہ آتے ہی ہر طرف لال رنگ گلابوں اور غباروں کی برسات ہوجاتی ہے۔ اس بات کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے دنیا بھر میں کولمبیا سے گلاب کے پھول برآمد کئے گئے ہیں جن کی تعداد تقریباً 60 کروڑ سے زائد ہے، یہ سرخ گلاب غیرملکی منڈیوں میں فروخت کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف تحائف جن میں ٹیڈی بیئرز، چاکلیٹیں، کیکز ، کوکیز ، کارڈز وغیرہ کی خرید وفروخت بھی کافی بڑھ جاتی ہے۔بہت سے نوجوان جوڑے تو اپنی شادی کے لئے بھی چودہ فروری کی تاریخ کا انتخاب کرتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago