نوکری کے حصول نے اعلیٰ تعلیم یافتہ طالبعلم ظفر علی کو سوئپر بنادیا

نوجوان ہر قوم کا اثاثہ سمجھے جاتے ہیں جو ملک و قوم کی ترقی میں نہ صرف اہم اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہیں بلکہ معاشرے کو اخلاقی اقدار، سماجی، ثقافتی اور تخلیقی ذہنوں سے روشناس کرواتے ہیں۔ لیکن آج کے اس دور میں انہی نوجوانوں کی بیروزگاری ایک المیہ بن چکی ہے۔ جس کا حل خاص طور پر وطن عزیز میں دور تک دکھائی نہیں دیتا۔

ہمارے پاس ہزاروں کی تعداد میں پڑھے لکھے نوجوان موجود ہیں جن کے پاس ڈگری ہے اور وہ کام کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں مگر مناسب مواقع فراہم نہ ہونے کی وجہ سے اپنی فیلڈ میں کام نہیں کر پارہے۔

Image Source: Screengrab

سوات سے تعلق رکھنے والا ایم ایس سی کوالیفائیڈ طالب علم سوئپر بھرتی ہوگیا۔ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات  کی تحصیل کبل میں والدین کے واحد سہارے نوجوان طالب علم نے خوب دل لگا کر محنت کی اور ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کرلی۔

ظفر علی نے اچھی نوکری کے حصول کے لئے اپنی پوری کوششیں کیں لیکن نتائج کچھ نہ نکلے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں ٹیچنگ اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں نائب قاصد سمیت درجنوں درخواستیں دیں لیکن کوئی جواب نہ ملا، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی میں سوئپر کی نوکری ملی تو انہوں نے ہاں کہہ دی۔

Image Source: Screengrab

ظفر علی کا کہنا ہے کہ وہ 7 سے 8 بہن بھائی ہیں، اس کے غریب والدین نے اس کے اعلیٰ تعلیم کے حصول کا سپنا سچ کرنے کے لئے اپنا سب کچھ اس پر وار دیا۔ ظفر علی نے مزید کہا کہ مجھے ڈگری لئے تین سال ہوگئے، اچھی نوکری کے لئے در در کی ٹھوکریں کھائیں، معاشی حالات سے تنگ تھا،کچرا اٹھانے اور صفائی ستھرائی کی 14 ہزار کی نوکری ملی تو فوری ہاں کہہ دی۔

Image Source: Screengrab

بلاشبہ گزشتہ کچھ عرصے سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافے سے ہر کوئی پریشان ہے، ایسے حالات میں عالمی وبا کورونا کے سبب لاک ڈاؤن نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی اور اچھے اور پڑھے لکھے افراد بھی نوکری نے ہونے اور محدود وسائل کی وجہ سے معمولی نوعیت کے کاروبار اور نوکری کرنے پر مجبور ہیں۔

ایسے ہی ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان عمر ایوب بھی ہیں جن کا تعلق اسلام آباد سے ہے اور وہ ایف الیون کے علاقے میں ایک پوش پلازے کے عین سامنے چھوٹے سے ٹھیلے پر ممبئی کا مشہور ’برگر‘ بنا کر فروخت کرتے ہیں، جس کا نام انہوں نے ’ایم بی اے وڑا پاؤ‘ رکھا ہے۔ عمر ایوب نے 2019 میں بحریہ یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے لیکن انہیں ملازمت کے حصول میں مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور جب کورونا وبا کی وجہ سے ان کے معاشی حالات اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا تو انہوں نے اپنا کام کی شروعات کی۔

مزید برآں ، کچھ دنوں پہلے سوشل میڈیا پر ایک انجینئر عبدالملک کی اسٹوری بھی بہت وائرل ہوئی تھی جو اعلیٰ ڈگری کے ساتھ کئی زبانوں پر عبور رکھنے کے باوجود نوکری نہ ملنے پر تربوز کے شربت کا اسٹال لگانے پر مجبور ہوا۔ چین سے ایئرو ناٹیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے باوجود یہ نوجوان بیروزگاری کی وجہ سے کراچی کے علاقے میں “محبت کا شربت “ کے نام سے تربوز کا شربت بیچتا تھا لیکن سوشل میڈیا پر اس کی اسٹوری وائرل ہونے پر اداکار فیروز خان نے اسے ملازمت کی پیش کش کردی تھی۔

Story Courtesy: Urdu News

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

4 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

6 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago