عثمان ملک شادی کی خواہش رکھتے تھے، جس کو منع کردیا تھا۔ عظمی خان

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض اور انکے خاندان پر ایف آئی آر درج کروانے کے بعد لاہور میں اپنے وکیلوں کے ہمراہ کی ایک طویل پریس کانفرنس جس میں انہوں نے اپنے اور اپنی بہن پر ہونے والے تشدد اور ہراساں کرنے کے واقعہ کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان پر تشدد کرنے والی خواتین پاکستان کی مشہورِ کاروباری شخصیت ملک ریاض کی بیٹیاں ہیں البتہ ملک ریاض خود اس معاملے سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں۔

عظمیٰ خان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ وہ عثمان ملک پچھلے دو سال دوست ہیں البتہ گزشتہ دسمبر کے مہینے سے ان کا عثمان ملک سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ ” عثمان ملک کی فیملی اس حوالے سے بلکل باخبر تھی اور میرے پاس اس کے تمام ثبوت بھی موجود ہیں کہ وہ پچھلے دسمبر سے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آمنہ اور ان کی فیملی میں سے کبھی کسی نے مجھ 23 مئی سے قبل(جس دن یہ واقعہ پیش آیا) کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔ عثمان ملک ابھی تک ان کو فون کالز اور میسجز کررہے ہیں، جس کے تمام تر ثبوت میں کوٹ میں پیش کروں گی۔

جبکہ آمنہ عثمان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا “میں آمنہ عثمان سے اپنی پوری زندگی میں کبھی نہیں ملی ہوں، آمنہ عثمان نے تمام تر جھوٹے الزامات بندوق کی نوک پر قبول کروائے”. یاد رہے آمنہ عثمان نے اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کئی بار عظمیٰ خان کو باور کروایا تھا کہ وہ ان کے شوہر (عثمان ملک) سے دور رہیں۔

دوسری جانب عظمیٰ خان نے آمنہ ملک کے اس الزام کو بھی سرے سے رد کردیا تھا جس میں انہوں نے گھر عثمان ملک کے ہونے کا دعویٰ کیا تھا ۔ عظمی خان نے کہا اس گھر میں ہم کرائے دار کی حیثیت سے رہتے ہیں اور ہمارے پاس اس کا ایگریمنٹ بھی موجود ہے جو بابر نسیم کے نام ہے اور وہ ان کے دوست ہیں اور بابر نسیم کا عثمان ملک کے خاندان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اس موقع پر عظمیٰ خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ” کسی کو ڈرانا و دھمکانا اور اس پر ہاتھ چلانا ایک ناقابلِ ضمانت ایک جرم ہے جس کی سزا پاکستان میں 10 سال قید کی سزا ہے۔ جبکہ آمنہ عثمان نے اپنی ویڈیو میں اس بات کا کھل کر اقرار کیا کہ وہ ان کے گھر میں گئی تھیں جبکہ اس واقعے کی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آمنہ عثمان عظمی خان کو دھمکآتی اور ہراساں کرتیں ہیں۔ یہ جرم قابل سزا ہیں لیکن اب تک کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس تمام واقعے کے بعد آمنہ عثمان نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا بھی اعلان کردیا۔

یاد رہے گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہوئیں تھیں جن میں دیکھا گیا تھا کچھ خواتین اپنے کئی گارڈنر کے ہمراہ ایک گھر میں داخل ہوتی ہیں، جن میں اداکارہ عظمیٰ خان تشدد کیا جارہا تھا اور ان پر الزام گیا کہ عثمان ملک نامی شخص کے ساتھ ان کے ناجائز تعلقات ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago