شادی کا دن ہر لڑکے اور لڑکی کے لئے خاص ہوتا ہے، زندگی کے اس دن کو یادگار بنانے کے لئے دولہا دلہن کے جوڑے سے لیکر شادی ہال میں ان کی منفرد انٹری تک ہر چیز کو منفرد بنانے کا شوق دن بہ دن زور پکڑتا جارہا ہے جبھی سوشل میڈیا پر انٹری اور فوٹو شوٹ کے نت نئے انداز دیکھنے میں آرہے ہیں جن کی ویڈیوزبھی خوب وائرل ہوتی ہیں۔ حال ہی میں ایک دولہا دلہن نے اپنے فوٹو شوٹ کے لئے ایسا کام کیا کہ لوگ دیکھ کر دنگ رہ گئے، دراصل اس جوڑے نے شادی کے دن اپنے فوٹو شوٹ کے دوران عروسی لباس میں آگ بھڑ کالی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی دولہا دلہن نے شادی کے لیے عجیب وغریب فوٹو شوٹ کا انتخاب کیا اور خود ہی اپنی عروسی لباس میں آگ لگالی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دولہا جس کا نام گیب جیسپ اور دلہن ایمبری بیمبر بطور مووی اسٹنٹ ڈبل کام کرتے ہیں جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ اس جوڑے نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دیا۔
مذکورہ ویڈیو میں دلہن کو عروسی لباس پہنے ایک ہاتھ میں گلدستہ لے کر شوہر کا ہاتھ تھامے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے کہ جب کہ دولہا بھی تھری پیس سوٹ میں ہے اور دونوں کے کپڑوں میں پیچھے آگ لگی ہوئی ہے۔
جوڑے کی شادی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے اب تک لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ چکی ہے اور ویڈیو پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے،کسی نے جوڑے کے اس انداز پر حیرانی کا اظہار کیا تو کسی نے ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ آج کل کی شادیاں بالکل فلموں جیسی ہوگئیں ہیں جن میں اگلے لمحے کا کچھ نہیں پتا کہ کیا ہوجائے ہوجائے،عموماً ایسی صورتحال میں مہمان کیا خود میزبان بھی ہقا بقارہ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: دولہا گنجا ہے ، دلہن نے عین وقت پر شادی سے انکار کردیا
خاص طور پر پڑوسی ملک بھارت میں تو آئے دن شادی بیاہ کے موقع پر دلچسپ واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں جیسکہ کبھی کوئی دلہن ہونیوالے دولہا کے گنجے ہونے پر شادی سے انکار کر بیٹھتی ہے تو کبھی دولہا طیش میں آکر کوئی قدم اٹھا لیتا ہے۔
گزشتہ دنوں بھی ایک بھارتی جوڑے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شادی کے دن جوڑے کو ورمالا پہنانے کی رسم کے دوران نہ صرف ناخوش بلکہ دولہا کو دلہن پر بار بار ہاتھ بھی اٹھاتے دیکھے گیا۔ اس ویڈیو میں دوران تقریب صورتحال اچانک اس وقت بدلی جب دولہا نے دلہن کو مٹھائی کھلانے کی کوشش کی لیکن دلہن کے انکار پر دولہا طیش میں آگیا اور مٹھائی دلہن پر ہی پھینک دی۔ دولہا کے مٹھائی پھینکنے پر دلہن نے بھی ٹرے سے ایک مٹھائی اٹھاکر جواباً دولہا پر پھینکی جس کے بعد دولہا نے غصے میں آکر دلہن کو سب کے سامنے اسٹیج پر ہی 3 سے 4 تھپڑ رسید کردئیے جس پر لڑکی اسٹیج سے گرپڑی۔ اس ویڈیو سے متعلق یہ پتا نہیں چل سکا کہ واقعہ بھارت کے کس شہر میں پیش آیا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…