ملکہ برطانیہ نے کیا پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف، پاکستانیوں کے سرفخر سے بلند

پاکستانیوں کے لئے ایک اور فخر کا مقام، ملکہ برطانیہ نے نوازا دو پاکستانی نوجوان حذیفہ احمد اور سید حسان عرفان کو کامن ویلتھ پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ کے اعزاز سے۔

پاکستانی رضاکار حزیفہ احمد اور سید حسان عرفان کو انکی زبردست رضاکارانہ خدمات کے اعتراف میں ملکہ برطانیہ جہاں ان کو عالمی سطحی ایوارڈ سے نوازا وہیں برطانوی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب میں خود ایک فون کال کے ذریعے ان دنوں نوجوانوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور ان کے عظم و حوصلے کی بھی خوب تعریف کی۔ اس تقریب میں برطانوی ہائی کمیشن ڈاکٹر کرسٹن ٹرنر بھی موجود تھے۔

یاد رہے پاکستانی نوجوان حذیفہ احمد اور سید حسان عرفان ملک میں غربت کے خاتمے کے لئے رزق نامی ایک ادارے کو چلارہے ہیں جس میں وہ اضافی کھانے کو جمع کرکے ایسے لوگوں تک پہنچاتے ہیں جو غربت کے باعث دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں۔اس وقت ان کا یہ پروگرام ملک کے تقریباً 23 شہروں میں جاری ہے۔ جبکہ اس پروگرام کا آغاز انہوں نے سال 2015 میں ایک یونیورسٹی پروجیکٹ کے تحت کیا تھا۔

جبکہ دوسری جانب حکومت برطانیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک تحریری بیان کے مطابق وہ رزق نامی ادارے کے سی ای او حزیفہ احمد اور ڈائریکٹر سید حسان عرفان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غریب آبادیوں تک کھانا پہچانے کاوش خاص کورونا وائرس کے دنوں میں وہ مثالی ہے۔

ساتھ ہی اس ایوارڈ کے حوالے سے اگر بات کرلی جائے تو دی کامن ویلتھ پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ ملکہ برطانیہ کے ہیڈ آف کامن ویلتھ کنٹریز کی حیثیت سے صوابدید پر ہوتا ہے کہ وہ 54 کامن ویلتھ ممالک میں رضاکارانہ خدمات کے اعتراف میں کسی کو بھی دے سکتی ہیں۔

جبکہ ایوارڈ جیتنے والے رزق کے سی ای او حذیفہ احمد اور سید حسان عرفان نے خدمات کا اعتراف کرنے اور ایوارڈ دینے پر شکریہ ادا کیا بعدازاں سید حسان عرفان نے ٹوئیٹ کے ذریعے اپنے مزید خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ایوارڈ پر برطانوی شاہی خاندان، کامن ویلتھ اور پوائنٹ آف لائٹ کا ہماری خدمات کو اعتراف کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ سے بات کرنا ایک اعزاز کی بات ہے ۔ جبکہ انہوں نے ملکہ برطانیہ اور ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر سے اپنے پروگرام کے حوالے سے بھی مزید بتایا کہ وہ اس پروگرام کے تحت کس طرح بھوک و افلاس کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

البتہ اس سے قبل بھی تین پاکستانی شہریوں کو دی کامن ویلتھ پوائنٹ آف لائٹ ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے جن میں محمد امجد ساقب ، حمزہ فرخ اور ماسٹر ایوب کے نام شامل ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago