سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر ریلوے شیخ رشید کورونا وائرس کا شکار

سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ٹیسٹ کے رپورٹ موصول ہوتے ہی سابق وزیراعظم پاکستان نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

حال ہی میں نیب عدالت سے ایل این جی کرپشن کیس میں ساڑھے چھے ماہ بعد بیل پر رہائی حاصل کرنے والے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ لہذا اب انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

جبکہ اس ہی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے ٹوئیٹ کی۔ جس میں انہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کا ایک اہم اثاثہ ہیں اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شاہد خاقان کو صحت کاملہ عطا فرمائیں۔

جبکہ دوسری جانب سربراہ عوامی مسلم لیگ اور وفاقی وزیر ریلو شیخ رشید کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بظاہر شیخ رشید احمد کو کوئی بھی کورونا وائرس کی علامت نہیں تھی البتہ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر شیخ رشید احمد ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے خود سے اپنے آپ کو سیلف آئسولیشن یعنی اپنی رہائش گاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

یاد رہے حال ہی میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں اچانک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ جن میں سیاست، کھیل، شوبز وغیرہ سے منسلک افراد اس عالمی وباء کا شکار ہوگئے ہیں البتہ صورتحال اب قابو سے باہر جاتی نظر آرہی ہے اور لوگوں میں اب پریشانی اور بےچینی کا عنصر واضح طور پر نظر آرہا ہے ۔

اگر ریاست صرف سیاست دانوں کا تذکرہ کرلیا جائے تو اس وقت حال ہی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعم میمن، متحدہ قومی موومنٹ کے فیصل سبزواری، وفاقی کابینہ سے تعلق رکھنے والے شہریار خان آفریدی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت کئی نامور سیاست دان اس بیماری کا شکار ہوچکے ہیں۔

یاد رہے اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ سے اوپر تجاوز کرگئی ہے البتہ اس وائرس سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی تعداد دو ہزار تک آگئی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 day ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 day ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

5 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 week ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago