ٹوئیٹر نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ معطل کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر نے مشہور ومعروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوٹ اپنے سخت گیر موقف اور بیان بازی کو لیکر آئے روز خبروں زد میں رہا کرتی تھی، تاہم اس بار ٹوئیٹر انتظامیہ نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کا اکاؤنٹ اس وقت بند کیا گیا ہے، جب بھارتی ریاست مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلی کے لئے ہونے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ نتائج کو لیکر ریاست میں مبینہ طور تشدد کے واقعات ہوئے، جس پر اداکارہ کی جانب سے کئی متنازع پیغامات جاری کئے گئے تھے۔

Image Source: Instagram

بھارتی ریاست مغربی میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں موجودہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی زیر قیادت ٹی ایم سی نے بھارتی وزیراعظم کی جماعت بی جے پی کو شکست دے کر ایک بار پھر سے بنگال کا میدان اپنے نام کرلیا ہے، جس پر بولی ووڈ اداکارہ نے مغربی بنگال میں صدارتی نظام نافذ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق جس ٹوئٹ کی بنا پر ٹوئیٹر انتظامیہ کی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوٹ کے خلاف ایکشن لیا گیا، وہ یہ تھی، جس میں انہوں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی تھی کہ وہ ممتا بنرجی کو لگام ڈالیں۔ کنگنا رناوٹ کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ غنڈے کو قابو میں کرنے کے لئے ایک اور بڑے گنڈے کی ضرورت ہوتی ہے، ممتا بنرجی ایک بلا کی طرح ہیں لہذا مودی جی انہیں سدھارنے کے لئے 2000 سے پہلے والا روپ دیکھائیں۔

جوں اداکارہ کنگنا رناوٹ کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کیا گیا، تو اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام کا سہارا لیا گیا اور انٹرنیشنل میڈیا کو مغربی بنگال میں نسل کشی کور نہ کرنے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

Image Source: Screenshot

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ٹوئیٹر نے میرے موقف کو صحیح ثابت کردیا ہے، کہ وہ امریکی ہیں اور یہ سفید فام لوگ بھورے رنگ والوں کو اپنا غلام سمجھنا اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں۔ وہ آپ کو بتانا چاہتے کہ آپ کو کیا بولنا ہے، کیا سوچنا ہے اور کیا کرنا ہے۔

کنگنا رناوٹ کا مزید کہنا تھا کہ اپنی آواز اٹھانے کے لئے میرے پاس بہت سے پلیٹ فارمز ہیں، جن میں میرا اپنا فن یعنی سینما بھی شامل ہے ،لیکن میرا دل اس قوم کے لئے دکھتا ہے جو ہزاروں سالوں سے اذیتیں، غلامی اور آواز کو دبانا برداشت کرتے آرہے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

واضح رہے کنگنا رناوٹ اور تنازعات کا آپس میں ہمیشہ چولی دامن کا ساتھ دیکھا گیا ہے، چند روز قبل توئیٹر پر انہوں نے ایک پیغام جاری کیا تھا، جس میں انہوں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی تھی کہ “ رمضان کی تقاریب کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ جس پر۔انہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ چنانچہ ردعمل کو دیکھتے ہوئے کنگنا رناوٹ کی جانب سے ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ روز اداکارہ کنگنا رناوٹ اور پاکستانی گلوکار اور کامیڈین علی گل پیر کا ایک دلچسپ مکالمہ بھی خبروں کی زینت بنا تھا، علی گل پیر کی جانب سے اداکارہ کنگنا رناوٹ کی ایک ویڈیو کی مزاحیہ پیروڈی کی تھی، جس پر کنگنا رناوٹ نے علی گل پیر کو مخاطب کرتے جواب دیا تھا کہ کم از کم آپ مزاحیہ ہیں اور آپ نے مجھے ہنسا دیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago