طوبیٰ انور کا موبائل نمبر لیک، سیکڑوں فحش پیغامات موصول ہونے پر پریشان

ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ طوبیٰ انور جو کہ معروف میزبان مرحوم عامر لیاقت کی دوسری سابقہ اہلیہ بھی ہیں کہ واٹس ایپ نمبر ایک مرتبہ پھر لیک کردیاگیاہے جس کے بعد نامعلوم نمبروں سے اداکارہ کو سیکڑوں نازیبا اور فحش پیغامات موصول ہونے پر انتہائی پریشانی کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ابھی اٹھی ہوں تو واٹس ایپ پر سیکڑوں فحش پیغامات آئے ہوئے ہیں، چوتھی بار کسی نے میرا نمبر لیک کیا ہے، مکروہ بات ہے کہ لوگوں کے پاس یہ سب کرنے کے لئےکتنا وقت اور توانائی ہے۔

Image Source: Instagram

اس سلسلے میں طوبی انور نے مزید بتایا کہ  پیغامات اس قدر غلیظ ہیں کہ انہیں یہاں شیئر نہیں کیا جاسکتا، یہ رازداری کی خلاف ورزی ہے، میں مہینوں سے یہ سب برداشت کر رہی ہوں۔

طوبیٰ نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ ان بے شمار نمبروں میں سے کوئی بھی مجھے ٹریک کر سکتا ہے اور نقصان پہنچا سکتا ہے، یہ سب انتہائی پریشان کن اور تکلیف دہ ہے۔طوبیٰ انور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مزید لکھاکہ جس کسی نے بھی بدلے، نفرت یا  تفریح  میں یہ حرکت کی ہے وہ یہ جان لے کہ یہ دوسروں کے لیے بہت زیادہ پریشانی کا باعث ہوسکتا ہے، دوسروں کی ذاتی معلومات شیئر کرکے انہیں ہراساں کرنا بند کریں۔

Image Source: Instagram

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو پولیس اور ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔یاد رہے کہ طوبیٰ انور نے معروف میزبان اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت سے 2018 میں شادی کی تھی جس کا اعلان عامر لیاقت نے 2020 میں کیا تھا۔دونوں کے درمیان 2021 میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں، بعدازاں  فروری 2022 میں طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔تاہم عامر لیاقت انہیں آخری وقت تک اپنی اہلیہ قرار دیتے تھے۔دونوں کی عمر میں نمایاں فرق تھا،جس وجہ سے ان کی شادی پر تنقید بھی کی جاتی رہی اور طوبیٰ انور سے عامر لیاقت کی دوسری شادی تھی، اس سے قبل انہوں نے ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے کی تھی، جن سے انہیں دو بچے بھی تھے۔

علاوہ ازیں، گذشتہ دنوں طوبیٰ نے اپنے ایک انٹرویو میں اس رائے کو مسترد کیاکہ اُنہیں شوبز انڈسٹری میں لانے میں اُن کے سابق شوہر عامر لیاقت کا ہاتھ تھا یا عامر لیاقت نے اُن کی مدد کی تھی۔اگرچہ عامر لیاقت حسین اپنے متعدد انٹرویوز میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ وہ طوبیٰ کو ڈرامہ انڈسٹری کی طرف لائے جس سے اکثر یہ تاثر ملتا تھا کہ طوبیٰ نے اپنے کیرئیر کے لیے اُن کے اثر و رسوخ کو استعمال کیا۔ جبکہ اُن کا یہ کہنا تھا کہ وہ 18 برس کی بھی نہیں تھیں جب انہوں میڈیا کے شعبے میں قدم رکھا تھا، وہ عامر لیاقت سے شادی سے بہت پہلے سے میڈیا انڈسٹری میں آف اسکرین کام کررہی تھیں، وہ شادی اور اداکاری سے قبل 6 سال تک پروڈکشن کے شعبے سے منسلک رہی تھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago