Categories: ٹیکنالوجی

سال 2022 میں کس مقبول ترین ویب سائٹ نے ٹک ٹاک سے نمبرون پوزیشن چھین لی؟

انٹرنیٹ پر ہمیں جب بھی کوئی معلومات سرچ کرنی ہو توسب سے پہلے ہم سرچ انجن گوگل کا ہی رخ کرتے ہیں۔ مگر حیران کن طور پر 2021 میں دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز گوگل کی بجائے ٹک ٹاک کے نام رہا تھا جبکہ گوگل اور فیس بک بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

ٹک ٹاک نے فروری 2021 میں پہلی بار سب سے مقبول ویب سائٹ کا اعزاز محض ایک دن کے لیے حاصل کیا، ٹک ٹاک کی نمبر ون پوزیشن زیادہ دن تک برقرار نہ رہی تاہم بعدازاں ٹک ٹاک نے 2021ء میں مقبول ترین ویب سائٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔تاہم سال 2022ء کے اعداد و شمار کے مطابق ٹک ٹاک کی گوگل اور فیس بک کے خلاف بالادستی برقرار نہیں رہی، کلاؤڈ فلیئر کی 2022 کی مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست میں گوگل نے ایک بار پھر نمبرون پوزیشن حاصل کرلی ہے، فیس بک دوسرے جبکہ ایپل اور ٹک ٹاک مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Image Source: CNBC

اس حوالے سے یوٹیوب 5 ویں نمبر پر رہی جس کے بعد چھٹا نمبر مائیکرو سافٹ کے حصے میں آیا۔7 ویں پر ایمازون ویب سروسز، 8 ویں پر انسٹاگرام، 9 ویں پر ایمازون جبکہ 10 ویں پر آئی کلاؤڈ، نیٹ فلکس، ٹوئٹر اور یاہو رہے۔

Image Source: Unsplash

جہاں تک 2022 کی مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹس کی بات کریں تو فیس بک نمبرون پوزیشن پر موجود ہے جس کے بعد ٹک ٹاک کا دوسرا نمبر ہے۔انسٹاگرام تیسرے، ٹوئٹر چوتھے جبکہ اسنیپ چیٹ 5 ویں نمبر پر مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹ رہی، مگر حیران کن طور پر عام ویب سائٹس اور سوشل میڈیا ویب سائٹس دونوں فہرستوں کے ٹاپ 10 میں واٹس ایپ موجود ہی نہیں۔

مزید پڑھیں: گوگل سے گمشدہ موبائل فون ڈھونڈنا اب ہوا آسان، مگر کیسے؟

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ مارک ذکربرگ نے آج سے 18 سال قبل فیس بک کی بنیاد اس وقت رکھی تھی جب وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھے۔مزید برآں، فیس بک کی شہرت اپنی جگہ ٹک ٹاک دنیا بھر میں بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور پوری دنیا سے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہوچکی ہے۔ٹک ٹاک اب یوٹیوب سے مقابلہ کرنے کی تیاری کررہی ہے اور اس کے لئے ایک نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے، جس کے تحت صارفین کے لئے فونز میں ٹک ٹاک کی ویڈیوز یوٹیوب کی طرح فل اسکرین لینڈ اسکیپ موڈ پر دیکھنا ممکن ہوجائے گا۔تاہم ابھی اس فیچر کی آزمائش دنیا بھر میں صارفین کی محدود تعداد پر کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کیا ٹک ٹاک اپنے نئے فیچر سے یوٹیوب کو ٹکر دے پائے گی؟

اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں فیس بک نے پاکستانی صارفین کے لیے بھی ویڈیوز سے پیسے کمانے کی سہولت یعنی مونیٹائزیشن شروع کردی اور صارفین کو اپنے بینک اکاؤنٹس کو رجسٹر کرنے کا آپشن دیدیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

3 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

5 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

7 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

2 weeks ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago