حریم شاہ کے فاروق ستار اور فیاض الحسن کے خلاف حیران کن انکشافات

معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایک بار پھر سے اپنی ویڈیو سے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچادی ہے، اس بار وائرل ہونے والی ویڈیو میں حریم شاہ نہ تو کسی مشہور شخصیت کے ساتھ موجود ہیں اور نہ ہی کوئی نیا تنازعہ سامنے آیا ہے بلکہ اس بار انہوں نے کہا کہ وہ جلد سینئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی اصلیت کو بےنقاب کرنے کی دھمکی دے دی، ان کی بیویوں کو کرتوت بتانے کی ٹھان لی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے جاری کردہ ایک پیغام میں مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سابق کنوئنیر متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر فاروق ستار اور رہنما پاکستان تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان میرے بارے میں غلط اور بےبنیاد باتیں کرکے عوام کو اپنے صادق اور امین ہونے کے دلائل دے رہے ہیں۔

Image Source: Instagram

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پنجاب کے صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں آپ کی بہت عزت کرتی تھی، جب بھی میڈیا والے مجھ سے آپ کے بارے میں پوچھتے تھے، میں نے ہمیشہ یہ کہا کہ آپ ایک اچھے انسان ہیں، کبھی آپ کی اصلیت نہیں بتائی۔

اس موقع پر حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ کو سب کے سامنے بےعزت نہیں کرنا چاہتی تھی اور نہ ہی آپ کا سیاسی کیرئیر خراب کرنا چاہتی تھی، یہ میں اور اللہ جانتا ہے کہ آپ کس طرح کے انسان ہیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا سابق مئیر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار کے حوالے سے کہنا تھا کہ آپ جھوٹ نہ بولیں، آپ خود مجھ سے ملنے کا شوق رکھتے تھے، ہماری ملاقات کراچی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں ہوئی تھی۔ میں کسی کے ساتھ آپ سے ملنے نہیں آئی تھی، آپ خود چل کر آئے تھے، آپ 6 ماہ سے مجھ سے درخواست کر رہے تھے کہ جب کراچی آئیں گی تو میری مہمان بنیں گی۔ لہٰذا اب عوام کے سامنے جھوٹ مت بولیں۔

حریم شاہ نے ڈاکٹر فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا جہ پہلے آپ اپنی بیویوں کے ساتھ وفا کریں، جلد آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت بتاؤں گی، پھر انہیں اندازہ پوگا کہ آپ کس قسم کے لوگ ہیں اور کسی حرکتیں کرتے ہیں۔ جبکہ آپ دونوں اس قابل نہیں کہ میں اپنے نام کے ساتھ آپ کا نام جوڑوں، میں آپ دونوں کو اس قابل نہیں سمجھتی، اور نہ ہی سمجھوں گی۔

واضح رہے گزشتہ برس ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی سابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار سے کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں ملاقات ہوئی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل رہی تھیں، حریم شاہ نے بعدازاں بتایا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار اپنے موبائل میں ان کا نمبر ناٹی گرل کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے، جبکہ ملاقات میں فاروق ستار نے انہیں اپنی پارٹی کے مشکلات اور پریشانیوں سے بھی آگاہ کیا تھا۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل اپنے دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نہیں پسند ہیں، وہ سنجیدہ طور پر پسند ہیں “. یہی نہیں انہیں محض بلاول ہی نہیں پسند بلکہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی بھی پسند ہے۔ جبکہ بعدازاں انٹرویو میں پوچھے گئے سوال میں ان سے ایک بار پوچھا گیا بلاول کے حوالے سے، جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ وہ ان سے شادی نہیں کرسکتی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago