ایک اور ٹک ٹاک اسٹار لیک ویڈیو اسکینڈل کا شکار

یوں تو ان دنوں پاکستان میں ناصرف ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے وہیں اس ایپلیکیشن استعمال کرنے والے یعنی کے ٹک ٹاک اسٹارز کی مقبولیت بھی اب کسی شوبز سے ستاروں سے کم نہیں ہوگئی ناصرف لوگ ان شوبز ستاروں کو جانتے ہیں بلکہ انھیں شوبز ستاروں کی طرح پسند بھی کرتے اور ان کی ویڈیوز پر پزیرائی بھی خوب دیتے ہیں۔

تاہم ٹک ٹاک اسٹار پاکستان ان دنوں ایک نئی عجیب سی مشکل میں آگئے ہیں، حالیہ دنوں ٹک ٹاکرز کے حوالے سے ایک نئی روش سامنے آئی جب وقفے وقفے سے سوشل میڈیا پر معروف خواتین ٹک ٹاک اسٹارز سے منسوب نازیبا تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس سلسلے کا شکار اب معروف ٹک ٹاکر زوئی ہاشمی بنی ہیں۔

Image Source: Instagram

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف ٹک ٹاک اسٹار زوئی ہاشمی یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک سے اپنی فنی صلاحیتوں کو انتہائی زبردست انداز میں منوایا۔ اس وقت ان کے ٹک ٹاک پر تقریباً 4 ملین کے قریب فالورز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک اور خاتون ٹک ٹاکر کی لیک ویڈیو کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین کو کی مشکلات اور پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے کہ آخر کون لوگ اور ان کاموں کے پیچھے ان کے کیا مقاصد ہیں۔ البتہ ہم نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیو ہونے کے باعث اسے اسٹوری کا حصہ نہیں بنا رہے ہیں۔

ویڈیو کے مطابق ٹک ٹاکر زوئی ہاشمی اسلام آباد کے ایک ہوٹل کے کمرے میں ہیں، جہاں کی یہ ویڈیو ہے، تاہم سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ معاملہ محض لیک ویڈیو کا نہیں ہے بلکہ یہ ٹک ٹاکر کی ریپ یعنی عصمت دری کا معاملہ ہے، جس پر انتظامیہ کو فوری حرکت میں آنا چاہئے۔

تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ آخر معاملہ کیا، آیا یہ ویڈیو زوئی ہاشمی کی ہے بھی یا نہیں، کیونکہ ماضی میں پہلے بھی کئی بار ہم دیکھ چکے ہیں، کچھ لوگ نازیبا ویڈیوز پر معروف شخصیت کی تصاویریں ایڈٹ کرکے لگا دیتے ہیں اور اسکینڈل پیدا کردیتے ہیں۔ اگرچے ٹک ٹاکر زوئی ہاشمی کی جانب سے اس پر کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔

Image Source: Instagram

خیال رہے یہ لیک ویڈیو کا کوئی پہلا اسکینڈل نہیں ہے جو سامنے آیا ہے، اس سے قبل بھی خاتون ٹک ٹاک اسٹار جن میں جنت مرزا، مناہل ملک، رومیسا خان سمیت کئی خواتین ٹک ٹاک اسٹار اس گھنونے اور غلیظ اسکینڈل کی زد میں آچکی ہیں۔ اگرچے پاکستان کی سب سے بڑی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اس سلسلے میں شکایت بھی درج کروائی تھی، جس کے ملزم کو حراست میں بھی لیا گیا تھا۔

چند روز ایسا ہی لیک ویڈیو کا اسکینڈل ٹک ٹاکر ایمن زمان کے ساتھ بھی پیش آیا تھا، جس میں ان کے اور ان کے منگیتر کے نام سے ایک ویڈیو وائرل تھی، جس پر اداکارہ اور ٹک ٹاکر ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی نے تمام الزامات کو بےبنیاد اقر جھوٹا قرار دیا تھا اور جو حقیقی ویڈیو تھی، وہ بھی لوگوں دیکھائی تھی کہ کسی ان ایڈٹ کرکے انہیں ویڈیو میں شامل کیا ہے۔

واضح رہے یہاں یہ بات بھی غور طلب ہے کہ اس سے قبل کئی ٹاک ٹاکرز کی جانب سے محض چند لائکس اور فالورز لانے کے لئے اپنی مقبولیت کا غلط استعمال بھی کیا ہے، اور بہت سا ایسا مواد بھی تیار کیا، جس کا بعد میں معلوم ہوا کہ وہ سب جھوٹ پر مبنی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago