بختاور بھٹو کے لباس میں سونے کی تاروں اور ہیروں کے استعمال کی حقیقت؟

چند روز قبل سابق وزیراعظم پاکستان بےنظیر بھٹو اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری، پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ شادی پروقار تقریب 30 جنوری کو بلاول ہاؤس منعقد ہوئی۔

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تقریب میں مختصر افراد کو ہی مدعو کیا گیا تھا۔ بختاور بھٹو کے نکاح میں ان کی سہیلیوں، بھٹو خاندان کے افراد اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ جبکہ بختاور بھٹو اور چوہدری محمود کا نکاح مولانا غلام محمد سہو نے پڑھایا تھا۔

اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے ایک انتہائی خوبصورت ٹی پنک رنگ کا جوڑا زیب تن کیا گیا تھا، جس کی دلکش اور پرکشش ہونے کی چرچہ کئی روز تک سوشل میڈیا رہی تاہم اس کے بعد کچھ قیاس آ خبریں آنا شروع ہوئیں کہ بختاور کی جانب سے اپنی شادی میں پہنا گیا جوڑا کوئی عام جوڑا نہیں ہے بلکہ یہ ایک انتہائی قیمتی جوڑا ہے، جس میں ناصرف قیمتی ترین کپڑا استعمال ہوا، بلکہ کپڑے کی کڑاہی میں سونے کی تاروں اور ہیروں کا استعمال کیا گیا ہے، لہذا اس جوڑے کی قیمت لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہے، اس خبر نے سننے اور دیکھنے والوں کو حیران کرکے رکھ دیا۔

لیکن حقیقت کیا ہے؟ کیا واقعی یہ جوڑا کروڑوں روپے کا تھا؟ اس بات کی اب حقیقت خود اس جوڑے کو تیار کرنے والی فیشن ڈیزائنر وردہ سلیم نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ بختاور بھٹو زرداری کے شادی کے جوڑے میں نہ سونے کی تار استعمال ہوئی ہیں اور نہ ہی اس میں کسی قسم کا کوئی ہیرا استعمال ہوا ہے۔

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے فیشن ڈیزائنر وردہ سلیم کا کہنا تھا کہ جب ہم نے یہ بات سنی کہ ہم نے بختاور بھٹو کی شادی کے جوڑے میں سونے کی تاریں اور ہیرے استعمال کئے ہیں، تو میں حیرت زدہ رہ گئی، مجھے انتہائی ہنسی بھی آئی کیونکہ یہ بات بلکل غلط تھی۔

وردہ سلیم نے جہاں سوشل میڈیا پر زیرگردش افواہوں کو رد کیا وہیں حقیقت بتاتے ہوئے بتایا کہ بختاور بھٹو کے جوڑے پر مارکیٹ میں دستیاب مٹیریل سے ہی کڑھائی کی گئی ہے، جوکہ سب ہی ڈیزائنرز کے پاس موجود ہیں۔

وردہ سلیم کا مزید کہنا تھا کہ جب بختاور بھٹو جب جوڑا تیار کروانے آئیں تو ان کے خیالات بہت واضح تھے، کہ انہیں کیسا جوڑا بنوانا ہے، محترمہ بےنظیر بھٹو نے سفید اور گولڈن رنگ کا جوڑا پہنا تھا، اور انہیں بھی اس ہی قسم کا ڈیزائن چاہئے تھا۔ جبکہ انہوں نے شادی میں والدہ کی جیولری پہنی تھی، تو سوٹ میں سفید، گولڈن اور بلو رنگ کا استعمال کیا گیا۔

وردہ سلیم نے بتایا کہ انہیں بختاور بھٹو کی شادی کا جوڑا تیار کرتے ہوئے کسی قسم کا کوئی پریشر نہیں تھا، کیونکہ نہ ہی بختاور بھٹو نے انہیں تنگ کیا اور نہ کچھ زیادہ مشورے دیئے لہذا انہیں ان کا جوڑا تیار کرتے ہوئے بہت مزہ آیا۔

ڈیزائنر وردہ سلیم کے مطابق بختاور بھٹو کی شادی ہے جوڑے کی تیاری میں 90 کاریگروں نے حصہ لیا، کیونکہ اس طرح کے عروسی جوڑے کی تیاری میں تقریباً 7 ماہ کا عرصہ لگتا ہے لیکن ہمارے پاس وقت بہت کم تھا، لہٰذا اس جوڑے کی تیاری میں 90 کاریگروں نے 2 شفٹوں میں اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ کئی موقعوں پر مستقل 24 گھنٹے بھی کام ہوا تھا۔ پھر جاکر یہ جوڑا ڈھائی سے تین ماہ میں تیار ہوا۔

واضح رہے بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر محمود چوہدری محمد یونس اور بیگم ثریا چوہدری کے صاحبزادے ہیں جو پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔ محمود چوہدری 28 جولائی 1988 کو ابوظہبی میں پیدا ہوئے اور 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ (ان کی عمر 32 سال ہے)۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ابوظہبی میں حاصل کی اور ثانوی تعلیم برطانیہ میں مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے یونیورسٹی آف ڈرہم انگلینڈ میں قانون کی تعلیم حاصل کی۔ چوہدری خاندان متحدہ عرب امارات میں ہی رہائش اختیار کریں گے جہاں محمود چوہدری اپنے کنسٹرکشن، فنانس اور ٹیکنالوجی کے کاروبار سنبھالتے ہیں۔

جبکہ بختاور بھٹو زرداری پاکستان کے معروف سیاسی گھرانے کی چشم وچراغ ہیں ۔وہ 25 جنوری 1990 کو پاکستان کے صوبے سندھ میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 30 سال ہے۔ بختاور بھٹو زرداری نے ایڈنبرا کی معروف یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور انگریزی ادب میں ماسٹرز کے ساتھ گریجویشن کیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

2 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

4 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

6 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago