ٹک ٹاک پر پابندی: عوام کا جنت مرزا کے10 ملین فالورز پر دلچسپ تبصرے

گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اٹھایا گیا ایک بڑا اقدام اور ملک بھر میں چینی موبائل ایپلیکیشن پر پابندی عائد کردی گئی۔ موبائل ایپلیکیشن کو بند کرنے کی وجہ وہاں پر موجود نامناسب اور غیراخلاقی مواد کی موجودگی ہے جسے پی ٹی اے کی جانب ٹک ٹاک انتظامیہ کو ہٹانے کے لئے گئی تھی تاہم اس حوالے سے مثبت پیش رفت نہ ہونے کے باعث پی ٹی اے کی جانب سے اسے بلاک کردیا گیا۔ ،یہ سب کچھ اس وقت سامنے آیا ہے جب معروف ٹک ٹاکر جنت مززا پاکستان کی سب سے مقبول ٹک ٹاکر قرار پائی اور پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر بن گئی ہیں جن کے اس ایپلیکیشن پر 10 ملین فالورز ہیں۔ اس سلسلے میں جنت مرزا کے فین کافی فکرمند ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں جہاں ملک بھر میں فوری طور ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا وہیں اس سلسلے میں ( پی ٹی اے) کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے ٹک ٹاک ایپلیکیشن پر نامناسب اور غیراخلاقی مواد کی موجودگی شکایت موصول ہوئیں جن پر ( پی ٹی اے) نے مواد کا خود سے معائنہ کرنے کے بعد موبائل ایپلیکیشن پر پابندی عائد کردی۔

Image Source: Twitter

دوسری طرف ٹک ٹاک پر پابندی کے عائد ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد پاکستان جی سے مقبول ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا سوشل میڈیا ٹرینڈنگ کرنے لگی، ہر طرف محض جنت مرزا کا ہی چرچہ رہا کیونکہ وجہ ایسی تھی۔ یعنی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کو ایک روز قبل ہی پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا جن کے اس ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ پر 10 ملین فالورز تھے۔

البتہ اگر ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے ویڈیو مواد کے بارے میں بات کی جائے تو مزاحیہ ویڈیوز، سلو موشن ٹرانسفارمیشنز، بولی ووڈ فلمی مکالمے وغیرہ شامل ہیں۔ جنت مرزا نے ٹک ٹاک ایپلیکیشن کے ذریعے بہت کم وقت کے عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا، لوگوں کی جانب سے ان کی ویڈیوز کو بھی بہت زیادہ پسند کیا جانے لگا. اس تمام صورتحال نے جنت مرزا نہ صرف ایم سلیبریٹی کا درجہ دلوایا بلکہ انہیں اس دوران ماڈلنگ اور اداکاری کی بھی کافی آفرز ہوئیں۔

مزید یہ کہ ٹک ٹاک پر پاکستان میں بیشک پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن اس پر بنائے جانے والے کانٹینٹ کا اثر دیکھنے والوں پر بہرحال کچھ عرصے برقرار رہیگا. اس پلیٹ فارم نے ملک ملک میں بہت تیزی سے شہرت حاصل کی. جس کے ذریعے انفرادی سطح پر لوگوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملا اور دنیا بھر سے فالورز کی بڑی تعداد بھی حاصل کی. ساتھ ہی ساتھ ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہونے سے صرف ایک دن پہلے نوجوان ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے انسٹاگرام کے ذریعے ٹک ٹاک پر اپنے دس لاکھ فالورز کا جشن منایا. اور اس غیر معمولی کامیابی پر حیرت کا بھی اظہار کیا.

جوں جوں پابندی کی خبر سوشل میڈیا کی وائرل ہوئی عوام کی جانب سے مختلف قسم کے پیغامات لکھے گئے، کسی نے جنت مرزا کے 10 فالورز کے لئے افسوس کا اظہار کیا تو کسی نے اس بات مزاحیہ میمز شیئر کیں۔

واضح پاکستان میں اس پر پابندی اطلاق ہوچکا البتہ خبریں معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا اس وقت پاکستان میں نہیں بلکہ جاپان میں موجود ہیں، شاید جب تک وہ جاپان میں موجود ہیں اس وقت تک جنت مرزا کے لئے اس کے استعمال کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ تاہم واپسی پر انہیں بھی دیگر ٹک ٹاکرز کی طرح پریشانی اٹھانی پڑھے گی۔

خیال رہے گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے جہاں اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن پر پابندی عائد کی وہیں ٹک ٹاک انتظامیہ کو یہ بھی باور کروا دیا کہ اگر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی دی گئی ہدایات اور سفارشات پر ٹک ٹاک انتظامیہ عمل کرتی ہے تو ملک میں ایک بار سے موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو بحال کیا جاسکتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago