ٹک ٹاکر حریم شاہ پر شوٹنگ کے دوران شیر نے حملہ کر دیا، ویڈیو وائرل

پاکستان کی مشہور ومعروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، نامور شخصیات کے ساتھ متنازعہ ٹک ٹاک ویڈیوز کے باعث وہ اکثر خبروں کی زد میں رہتی ہیں، لیکن ان کی حالیہ ویڈیو نے تو ٹک ٹاک اسٹار سمیت سبھی کو خوفزدہ کرکے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ پر شوٹنگ کے دوران شیر نے حملہ کر دیا، جس وہ شدید خوفزدہ ہوگئیں، حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

Image Source: File

حال ہی میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک بڑے سے حال نما کمرے میں شوٹنگ کے لئے تیار کھڑی ہیں، اس دوران وہاں ایک شخص شیر کو اپنے ساتھ کمرے میں لیکر آتا ہے، جہاں شیر بےقابو ہوکر ٹک ٹاکر پر حملہ کرتا ہے، جس پر وہ فوراً اپنے آپ کو بچاتی ہیں۔

Image Source: File

اس حوالے سے ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر کے ساتھ موجود شخص شیر کو قابو کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بپھرا ہوا شیر ایک بار پھر حریم شاہ پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ شیر کا غصہ دیکھ کر حریم شاہ چلاتی ہیں چنانچہ شیر کو پکڑا ہوا شخص شیر کو مستقل طور پر دور ٹاک ٹاکر سے دور کرنے کی کوشش کرتا ہے،جبکہ ٹک ٹاکر کے گارڈز بھی انہیں محفوظ کرنے کے لیے ایک گھیرا بنا لیتے ہیں۔ لیکن باوجود اس کے بپھرا شیر مزاحمت جاری رکھتا ہے اور حریم شاہ پر حملے کی کوشش جاری رکھتا ہے۔

دوسری جانب حریم شاہ کی جانب سے ویڈیو کرتے وقت یہ بات واضح نہیں کی گئی ہے کہ یہ واقعہ کہاں اور کب پیش آیا تھا، اور نہ ہی انہوں نے اس حوالے سے کچھ بتایا کہ وہ شیر کے ساتھ شوٹنگ کیوں کروا رہی تھیں یا کوئی شخص بغیر اطلاع دیئے ہی وہاں شیر کو لے آیا تھا۔

واضح رہے آٹھائس سالہ ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا سیلبریٹی فزا حسین عرف حریم شاہ کے اس وقت ویڈیو شئیرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر تقریباً 4 ملین کے قریب فالورز ہیں، جبکہ ان کی ویڈیوز پر ملینز کے قریب ویوز دیکھے گئے ہیں۔ وہ ملک میں ایک سیلبرٹی بن کر سامنے آئیں۔ مرکزی میڈیا میں ان کا پہلی بار باقاعدہ نام س وقت گردش ہوا، جب ان کی پاکستان فارن آفس میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس نے سب کو چونکنے پر مجبور کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ حکومت اور وزیراعظم کی کارکردگی سے مایوس

خیال رہے کچھ عرصہ قبل حریم شاہ لندن میں موجود تھیں، جہاں ان کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھیں، جس میں ان کے پاس بڑی تعداد میں بیرون ملک کی کرنسی موجود تھی ،جس پر انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اگرچے برطانیہ آنے والے محض 2000 پاؤنڈز لاسکتے ہیں البتہ وہ یہ سب رقم پاکستان سے لیکر آئیں ہیں اور انہیں کسی نے بھی نہیں روکا ہے۔ ٹک ٹاکر کی مذکورہ ویڈیو نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا تھا بعدازاں ایف آئی اے نے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago