ٹچ بٹن‘ کے ٹریلر لانچ میں فرحان سعید اور عروہ حسین کا محتاط انداز، چہ مگوئیاں زور پکڑ گئیں

اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کی آنے والی رومینٹک ایکشن فلم ’ٹچ بٹن‘ کے تھیٹریکل ٹریلر لانچ کی تقریب منعقد کی گئی۔اس تقریب میں جہاں شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی وہیں عروہ حسین اور فرحان سعید بھی ایک ساتھ نظر آئے تو سب کی نظریں اس جوڑی پر ٹھہر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں عروہ حسین اور فرحان سعید کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنواتے دیکھا گیا مگر اس دوران دونوں ایک دوسرے کے ساتھ محتاط رویہ اختیار کیے رہے۔دونوں کے انداز سے ایسا محسوس ہوا جیسے وہ ایک دوسرے سے احتیاط کرنے کی کوشش کررہے ہوں۔

Image Source: Instagram

فلم کے ٹریلر ریلیز کے موقع سے پہلے بھی فرحان سعید اور عروہ حسین کو اسٹیج پر ایک ساتھ بیٹھا ہوا نہیں دیکھا گیا اور ٹریلر لانچ میں بھی دونوں کے درمیان فاصلہ رہا بلکہ ان کے ساتھ کوئی نہ کوئی تیسری شخصیت ضرور موجود رہی۔

ان کے محتاط انداز کو دیکھنے کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔ جبکہ بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ ان کے درمیان طلاق ہوچکی ہے اور ’ٹچ بٹن‘ کی ریلیز کے بعد دونوں باضابطہ اعلان بھی کریں گے۔ کچھ صارفین نے کمنٹس کیے کہ اگر ان دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے تو انہیں بات کو چھپانے کے بجائے اعلان کرنا چاہیے، مداحوں کو پریشان نہ کریں۔اسی طرح بعض لوگوں نے کمنٹس میں دعویٰ کیا کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے مگر اس باوجود دونوں فلم کے لیے ایک ساتھ ہوئے، جس سے ان کا پروفیشنل ازم ظاہر ہوتا ہے۔

Image Source: Screenshots
Image Source: Screenshots

اس جوڑے کے درمیان نومبر 2020 میں ابتدائی طور پر اختلافات، بعد ازاں علیحدگی اور پھر طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں اور تب سے لے کر اب تک دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا تھا لیکن 18 اکتوبر کو دونوں فلم کی پروموشن کے دوران اکٹھے ہوئے۔ ان دونوں نے مارچ 2021 میں فلم ساز قاسم علی مرید کی شادی میں شرکت کی تھی مگر وہاں بھی دونوں کو الگ الگ دیکھا گیا تھا اور انہوں نے کوئی گفتگو نہیں کی تھی۔البتہ ان کی طلاق کی خبریں آنے کے بعد عروہ حسین کے والد نے انہیں افواہ قرار دیا تھا، تاہم اس باوجود دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا تھا۔

Image Source: Instagram

مزید برآں، جولائی 2021 میں عروہ حسین کی جانب سے پھولوں کی تصویر شیئر کیے جانے اور شکرانے ادا کیے جانے پر چہ مگوئیاں ہوئی تھیں کہ ان کے اور فرحان سعید کے درمیان اختلافات ہوگئے، تاہم اس کے باوجود دونوں نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔ اس کے بعد گزشتہ ماہ فرحان سعید نے بی بی سی اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ جن لوگوں کی خواہش ہے کہ وہ یہ جان جائیں کہ ان کے بیڈ روم میں کیا چل رہا ہے، انہیں وہ ایسی خواہش رکھنے پر روک یا ٹوک نہیں سکتے۔سوشل میڈیا پر ان کا یہ انٹرویو کافی وائرل بھی ہوا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے یہ دو مقبول ستارے تقریباً 5 برس قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کی شادی کی تقریبات کا خوب چرچا برہا تھا اور ان کے نکاح کی تقریب لاہور کی بادشاہی مسجد میں ہوئی تھی جس میں شوبز کی مشہور شخصیات سمیت دونوں کے اہل خانہ و عزیز واقارب نے شرکت کی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago