ایک نہیں تین بیویوں کے ساتھ خوشحال زندگی گزرنے والے نوجوان کی کہانی

آج کے دور میں جہاں ایک شادی کرنا اور اس کو نبھانا مشکل ہوگیا ہے وہیں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ایسا بھی ہے جس نے تین شادیاں کیں ہیں اور اپنی تینوں بیگمات کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کررہا ہے۔

کہتے ہیں نا کہ ہمت مرداں مدد خدا، سیالکوٹ کے شہری عدنان نے اس مثال کو سچ کر دیکھایا۔ انہوں نے محض بائیس سال کی عمر میں تین شادیاں کرلیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کی یہ تینوں بیگمات الگ الگ گھروں میں نہیں رہتیں بلکہ ایک ساتھ ایک ہی گھر میں مقیم ہیں ۔ان تینوں بیگمات کی دوستی اتنی پکی ہے کہ وہ مل کر اپنے شوہر کے لیے اب چوتھی دلہن ڈھونڈ رہی ہیں۔

روزنامہ ڈیلی پاکستان کو خصوصی انٹرویو میں نوجوان عدنان نے بتایا کہ وہ گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور ان کی تین بیگمات ہیں جن کے نام سنبل ،شبانہ اور شاہدہ ہیں اور تینوں ایک ہی گھر میں رہتی ہیں اور یہ تینوں مل کر اب ان کے لیے چوتھی بیوی ڈھونڈ رہی ہیں۔

تین بیویوں کو ایک ساتھ ایک چھت کے نیچے رکھنا اور پھر ان کے ساتھ خوش بھی رہنا یقیناً آسان نہیں لیکن عدنان کی خوشحال ازدواجی زندگی کو دیکھ کر یہ بات سچ لگتی ہے کہ گھر کا سکون عورت کے ہاتھ میں ہے چاہے تو گھر کو جنت بنادے اور چاہے تو کھنڈر۔

Image Source: Facebook

انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں عدنان نے بتایا کہ ان کی تینوں بیگمات مل جل کر رہتی ہیں اور گھر سارے کام بھی مل بانٹ کر انجام دیتی ہیں صدیوں سے سنتے آرہے ہیں کہ عورت ہی عورت کی سب سے بڑی دشمن ہے لیکن یہاں تو بات اس کے بالکل برعکس ہے، عدنان کی یہ تینوں بیگمات اس حوالے سے مختلف سوچ رکھتی ہیں کیونکہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اکثر ان کی بیگمات ان سے اس بات پر لڑائی کرتی ہیں کہ عدنان آپ شاہدہ کو ٹائم نہیں دیتے، شاہدہ کہتی ہے کہ آپ شبانہ کو ٹائم نہیں دیتے اور شبانہ کہتی ہے کہ آپ سنبل کو ٹائم نہیں دیتے۔ اپنے بچوں کے بارے میں عدنان نے بتایا کہ ان کی سنبل سے تین بیٹیاں اور شبانہ سے ایک بیٹی ہے۔

Image Source: Facebook

اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں اچھے رشتے ملے اور نکاح کی آفر آئی تو وہ قبول کرتے گئے۔ عموماً مردوں کے لئے تو ایک بیوی درد سر بن جاتی اور اس کے ناز نخرے اٹھانا مشکل ہوتا ہے اس پر عدنان کا تین بیویوں کو ایک ساتھ خوش رکھنا کیسے ممکن ہوا اس بارے میں انہوں نے کہا کہ انہیں تینوں اچھی شریک حیات ملی ہیں اور انہیں اپنی بیگمات سے بہت زیادہ پیار ہے۔

Image Source: Facebook

اپنے نکاح کے بارے میں عدنان کا کہنا تھا کہ  پہلا نکاح 16 سال کی عمر میں ہوا، اس کے بعد دوسرا  20 سال کی عمر میں جبکہ تیسرا ایک سال پہلے ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی تینوں بیگمات کے نام ایس (س) سے شروع ہوتے ہیں۔

انٹرویو میں عدنان کی بیگم شاہدہ نے ایک واقعہ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں وہ لوگ ناران کاغان گئے تھے ، جس ہوٹل میں وہ لوگ ٹھہرے تھے تو ساتھ والے کمرے میں ایک اور فیملی ٹھہری ہوئی تھی، جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ ہم تینوں عدنان کی بیویاں ہیں تو وہ بے حد حیران ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہمارے ساتھ ہوتا رہتا ہے کیونکہ ہم تینوں کی دوستی اور ہمیں ایک ساتھ خوش باش دیکھ کر لوگ حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago