مولانا طارق جمیل کا ایک سنگر سے دینی مبلغ تک کا سفر

دین کی خدمت کرنا اور اپنی زندگی ک محض دین کے لئے وقف کرنا۔ یہ طارق جمیل سے بہتر کوئی نہیں بتا سکتا ہے۔ مولانا طارق جمیل صاحب اس چیز کا ایک چلتا پھرتا بہترین عملی ثبوت ہیں۔ جنہوں نے نرم لہجے اور شریں زبان سے جہاں کئی ہزار لوگوں کے دل بدلے وہیں دین سے غافل لوگوں کو ہدایت کی راہ بھی دیکھانے میں ان کا کردار مثالی ہے۔ آج مولانا طارق جمیل انگنت لوگوں کے آئیڈیل تصور کئے جاتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل کی شخصیت آیا کسی تعارف کی محتاج نہیں البتہ ان سے محبت کرنے والوں کے لئے ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں ان کی زندگی کے کچھ اہم پہلو بیان کرنے کی کوشش کی گئی۔

مولانا طارق جمیل ایک پاکستانی مبلغ اور عالم دین ہیں۔ جو یکم اکتوبر 1953 کو صوبائے پنجاب کے شہر خانیوال کے چھوٹے سے قضیے میاں چنوں میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق علاقے کے ایک زمیندار گھرانے سے تھا۔ جبکہ آپ کے والد کا تعلق مسلم راجپوتوں کی ایک جماعت سے تھا۔

مولانا طارق جمیل صاحب نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے علاقے سے حاصل کی جبکہ مولانا صاحب کے والد آپ کو ڈاکٹر بنانے کی خواہش رکھتے تھے لہذا مولانا صاحب اعلیٰ تعلیم کی غرض سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے منسلک ہوئے اور جہاں آپ نے اپنے ایم بی بی ایس کے سفر کا آغاز کیا۔

زمانہ طالب علمی میں مولانا طارق جمیل صاحب موسیقی سے کافی دلچسپی رکھا کرتے تھے۔ آپ کے بارے میں مشہور ہے کہ آپ کافی اچھا گانا گایا کرتے تھے جبکہ آپ کنسرٹ وغیرہ کا حصہ بھی ہوا کرتے تھے۔

ایم بی بی ایس کی پڑھائی کے دوران آپ ایک ہاسٹل میں مقیم تھے جہاں آپ کا ایک دوست تھا جو تبلیغی جماعت کا حصہ ہوا کرتا تھا۔ وہ عموماً آپ کو طارق جمیل صاحب کو دین کی دعوت دیا کرتا تھا اور ایک دن آپ پریشان ہوگئے اور اس کے ساتھ اجتماع میں جانے کے لئے تیار ہوگئے۔

اس اجتماع میں گویا آپ کا دل پلٹ گیا ہو، آپ نے اس دن اپنے آپ سے سوال کیا کہ اگر وہ آج مرگئے تو وہ جنت میں جائیں گے یا دوزخ میں۔ لہذا پھر آپ نے 3 دن کے بجائے 4 مہنے تک تبلیغ کا حصہ بنے رہنے کا ارادہ کرلیا۔

ایک جانب جب آپ 4 چار مہنے کی تبلیغ سے واپسی آئے تو راستے میں ایک 18 سالہ نوجوان ملا، جس کا تعلق پشاور سے تھا۔ اس نے مولانا طارق جمیل صاحب سے درخواست کی کہ وہ دنیاوی تعلیم چھوڑ کر دینی تعلیم حاصل کریں۔ آپ کو اس کی بات گویا دل پر لگی اور آپ نے ایم بی بی ایس کی تعلیم کو ترک کرکے جامعہ عربیہ میں داخلہ لیا جہاں آپ نے 8 گزارے اور وہاں قرآن، شریعت، حدیث، منطق تصوف اور فقہ کا علم سیکھا۔

دوسری جانب مولانا طارق جمیل اپنے انداز بیان کے باعث اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں ۔ انہوں نے تبلیغی جماعت کا حصہ رہے کر 6 براعظموں کا سفر کیا اور اسلام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا۔ وہیں مولانا طارق جمیل صاحب بہت سی مشہورِ شخصیات کی زندگیوں میں تبدیلی کے ماخذ بھی رہے ہیں۔ جن میں جنید جمشید، سعید انور، محمد یوسف اور فیروز خان سمیت کئی بڑے بڑے نام ہیں۔

جبکہ اگر انٹرنیٹ کی دنیا کی بات کرلی جائے تو ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بعد مولانا طارق جمیل کی دینی ویڈیوز دنیا بھر میں سنی جاتی ہیں۔ مولانا صاحب فرقہ واریت جیسی تمام چیزوں کے سخت خلاف ہیں۔ ساتھ ہی مولانا طارق جمیل کو “دی مسلم 500” کے ایڈیشن 2013/14 میں مقبول ترین مقررین کی فہرست میں نمایاں حیثیت کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ مولانا طارق جمیل ہر دور حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کام کرتے رہے ہیں۔ آپ نے اپنی ساری زندگی اسلام کے لئے وقف کردی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی مسلمانوں کے لئے کوششوں کا صلہ دنیا و آخرت دونوں میں نصیب فرمائے

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

2 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

4 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

5 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

7 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 week ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 week ago