تائیکوانڈو کی ننھی کھلاڑی عائشہ ایاز کا بڑا کارنامہ، سونے اور چاندی کا تمغہ جیت لیا

وادی سوات سے تعلق رکھنے والی تائیکوانڈو کی ننھی کھلاڑی عائشہ ایاز نے تھائی لینڈ میں ہونے والی انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل جیت لیا۔ عائشہ ایاز 2 گولڈ، ایک سلور اور ایک برونز میڈل جیتنے والی پہلی فی میل پاکستانی بن گئی ہیں۔

گیارہ سالہ عائشہ ایاز کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں گولڈ، سلور اور برونز میڈل جیتنے والی پہلی کم عمر پاکستانی ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان کے نام تمغے سمیٹنے کے بعد عائشہ ایاز نے سیلاب متاثرین کے لئے 50 ہزار روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیلاب کا سن کر بہت دکھ ہوا ہے، اس مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہوں۔

Image Source: Instagram

عائشہ ایاز نے اپنا گولڈ میڈل ڈی سی سوات جنید خان کے نام، اور سلور میڈل وزیر کھیل عاطف خان کے نام کر دیا۔ واضح رہے کہ عائشہ  پاکستان کے ہونہار کھلاڑی اور کوچ ایاز نائک کی بیٹی ہیں اور وہ اس سے قبل 2020ء میں دبئی میں منعقد ہونے والے تائیکوانڈو کے بین الاقوامی مقابلوں میں انڈر 10 کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرچکی ہیں۔

عائشہ ایاز کی کامیابی پر تائیکوانڈو فیملی کی طرف سے پریزیڈنٹ کرنل وسیم جنجوعہ اور سیکریٹری جنرل مرتضیٰ حسن بنگش نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ ایاز ہمارے ملک کا اثاثہ ہے، جو مستقبل میں بھی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔

Image Source: Instagram

کوچ اور والد ایاز نائک نے تمام دوستوں، احباب اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا، جن کے تعاون کے بغیر عائشہ کی ٹریننگ اور چیمپیئن شپ شمولیت ممکن نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عائشہ خان جیسے بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں کو اسی عمر میں سپورٹ کیا جائے تو ملک میں کھیلوں میں کئی اور مقابلوں میں بین الاقوامی سطح پر نام روشن کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان کی 4 سالہ بچی نے اسکیٹنگ میں سلور میڈل جیت لیا

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ بچوں کو اوائل عمری سے ہی تائیکوانڈو سکھانے کے بہت فائدے ہوتے ہیں۔ بچوں کی جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی عزت نفس قائم رکھنے، اعتماد میں اضافہ کرنے، اسٹیمنا بڑھانے، اسٹریس سے لڑنے، ٹینشن کو دور رکھنے اور ذہنی اور روحانی صلاحتیں بہتر کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ مشکل اس کھیل یا جسمانی سرگرمی سے خوشیوںکے ہارمونز اینڈورفنز اور سیروٹونن  متحرک ہو جاتے ہیں۔ اس سے نشست و برخاست، جسمانی لچک میں اضافہ، ریفلیکسز میں بہتری اور فرائض کو تیزی سے انجام دینے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ رواںِ برس گلگت بلتستان کی 4 سالہ بچی ماہ نور نے ونٹر اسپورٹس میں اسکیٹنگ کے مقابلے میں سلور میڈل جیت کیا۔ میڈل جیتنے کے بعد جب ننھی ماہ نور نے اپنے قد سے دوگنا بڑے کھلاڑیوں کے ہمراہ سبز ہلالی پرچم لہرایا تو شائقین نے دل کھول کر داددی جبکہ ماہ نور نے معصوم انداز میں اپنی جیت کا پیغام دنیا بھر تک پہنچایا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago