ٹی ٹوئنٹی کے میچز پاکستان کب اور کہاں کھیلے گا؟


0

دنیائے کرکٹ کے دلچسپ ترین ٹورنامنٹ ‘ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024’ کا آغاز نزدیک آپہنچا ہے۔

T20 Pakistan Matches schedule

دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کرکٹ شائقین قومی ٹیم کے میچز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن یکم سے 29 جون تک منعقد ہو گا اور اس بار اس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اس بار بھی ٹی 20 ورلڈ کپ تین راؤنڈز پر مشتمل روایتی فارمیٹ کے تحت ہی کھیلا جائے گا۔ ان تین راؤنڈز میں گروپ مرحلہ، سپر ایٹ اور پھر ناک آؤٹ مرحلہ یعنی سیمی فائنل اور فائنل شامل ہیں۔


ٹورنامنٹ کے کُل 55 میچز ویسٹ انڈیز کے 6 شہروں اور امریکا کے 3 شہروں کھیلے جائیں گے، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کرکٹ کے کسی عالمی مقابلوں کی میزبانی امریکہ کرے گا۔

ٹورنامنٹ میں شریک 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 5 ٹیمیں ہیں، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ‘گروپ اے’ میں رکھا گیا ہے، اس گروپ میں پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے علاوہ کینیڈا، آئرلینڈ اور امریکہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گروپ اسٹیج کے مقابلے یکم جون سے 18 جون کے درمیان کھیلے جائیں گے، چاروں گروپس میں ابتدائی 2 پوزیشنز حاصل کرنے والی 8 ٹیمیں ‘سپر ایٹ مرحلے’ میں جگہ بنائیں گی۔

         
اِن 8 ٹیموں کے درمیان مقابلے کے بعد ابتدائی 4 پوزیشنز لینے والی ٹیمیں آخری مرحلے یعنی ‘ناک آؤٹ اسٹیج’ میں پہنچیں گی جہاں 2 سیمی فائنلز کے بعد 29 جون کو ہونے والے فائنل میں ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم سامنے آئے گی۔

واضح رہے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 یکم سے 29 جون تک 9 اسٹیڈئیمز میں کھیلے جائیں گے، جبکہ 6 میچز ویسٹ انڈیز اور 3 میچز امریکہ میں کھیلے جائیں گے۔

T20 Pakistan Matches schedule

میچ کی ٹائمنگ


گروپ اسٹیج میں پاکستانی ٹیم کا پہلا میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا جبکہ باقی تینوں میچز ساڑھے 8 بجے شروع ہوں گے۔

میچز کی تاریخ

پاکستان کا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف شیڈول ہے

اس کے بعد انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں 9 جون کو مدمقابل ہوں گی

پاکستان کا تیسرا میچ کینیڈا کے خلاف 11 جون کو شیڈول ہے۔۔

گروپ مرحلے میں پاکستان اپنا آخری میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

میچز کھیلنے کا مقام

پاکستان اپنے گروپ اسٹیج کے تمام میچز امریکہ میں ہی کھیلے گا۔

پہلا میچ ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کے گرینڈ پروری اسٹیڈیم میں ہوگا۔

دوسرا میچ نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

تیسرے میچ کے لیے بھی ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے

آخری میچ فلوریڈا کے شہر لاڈر ہل میں واقع سینٹرل بروورڈ پارک میں کھیلا جائے گا۔

اگر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو یہ سیمی فائنل 27 جون کو کھیلا جائے گا۔

فا تح ٹیمیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے آٹھ ایڈیشنز میں اب تک چھ ممالک کی ٹیمیں فاتح رہی ہیں۔ پاکستانی ٹیم اب تک آٹھ میں سے تین بار فائنل میں پہنچی مگر صرف 2009 میں ہی یہ ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب رہی۔

پاکستانی ٹیم

                              پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 24 مئی کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا تھا

اس کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ ٹیم میں صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

عثمان خان، اعظم خان، ابرار احمد، عباس آفریدی اور صائم ایوب پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

ٹیم میں کوئی ریزرو کھلاڑی شامل نہیں۔

پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ٹیم متوازن ہے جس میں تجربہ کار اور نوجوان کرکٹرز شامل ہیں۔ حارث رؤف فٹ ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کا کردار بہت اہم ہوگا۔‘

پاکستان کرکٹ ٹیم یکم جون کو انگلینڈ سے امریکا روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلے گی۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *