اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار شہریار منور کے بولڈ فوٹو شوٹ کی تصویریں وائرل

مشہور و معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف کی ایک بار پھر سے پاکستان شوبز انڈسٹری میں واپسی ہوگئی ہے۔ اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی دھماکے دار انٹری ایک میگزین کے بولڈ فوٹو شوٹ کے ساتھ کی۔ اس فوٹو شوٹ میں ان کے ساتھ معروف اداکار شہریار منور نے بھی حصہ لیا۔ تاہم اس فوٹو شوٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر کافی عوامی ردعمل سامنے آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار شہریار منور ایک فیش اینڈ لائف اسٹائل میگزین کے لئے فوٹو شوٹ میں نظر آئے ہیں۔ اس فوٹو شوٹ میں سائرہ یوسف نے کچھ بولڈ انداز کا لباس پہن رکھا ہے، جبکہ سائرہ کی جانب سے دیئے گئے پوسٹ اور اسٹائل کو بھی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بولڈ تصور کرکے کافی ناپسند کیا جارہا ہے۔

Image Source: Facebook
Image Source: Facebook
Image Source: Facebook
Image Source: Facebook
Image Source: Facebook

واضح رہے گزشتہ برس سوشل میڈیا پر سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی ازواجی زندگی سے متعلق کچھ ناخوشگوار خبریں آئیں تھی تاہم اس وقت تو یہ باتیں دم توڑ گئیں تھیں تاہم رواں برس یہ خبر سامنے آئی کہ اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کے درمیان طلاق ہوگئی ہت، جس کے بعد شہروز سبزواری کی جانب سے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی گئی تھی، جس پر عوام نے ناصرف اداکار شہروز سبزواری کو بے انتہا تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ پورے معاملے میں خاموشی اختیار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ سائرہ یوسف کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

تاہم بے انتہاء عوامی سپورٹ کے بعد اس طرح کے فوٹو شوٹ نے عوام اور سائرہ یوسف کے مداحوں کو کافی مایوس کیا۔ لہذا ردعمل کے طور پر ایک جانب ماڈل سائرہ یوسف کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، کوئی مجموعی طور پر پاکستان شوبز انڈسٹری میں اداکاراؤں کے لباس کو لیکر تنقید کررہا ہے تو کسی کا خیال ہے کہ ایک بچے کے والدہ ہوکر ایسا شوٹ کروانا ٹھیک نہیں تو کسی نے تو شہریار منور اور سائرہ یوسف کی جوڑی کے حوالے سے تذکرہ شروع کردیا۔ تو دوسری طرف ناقدین کی جانب سے سائرہ یوسف اور شہریار منور کے حوالے سے مختلف میمز بھی شئیر کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے اداکارہ سائرہ یوسف کی لیجنڈری اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری سے سال 2012 میں شادی ہوئی تاہم سال 2019 میں دونوں کے بیچ طلاق واقع ہوگئی، اس دوران دنوں کی ایک چھے سالہ بیٹی بھی ہے جس کا نام نورے ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago