ہارٹ اٹیک سے چند ہفتے قبل ظاہر ہونے والی علامتیں


0

احتیاط علاج سے بہتر ہے اور اس آسان اصول کا اطلاق تمام امراض پر ہوتا ہے، خاص طور پر جان لیوا بیماریوں سے تحفظ کے لیے بہت اہم ہے۔

Symptoms Of Heart Attack

دل کا دورہ جسے عرف عام ہارٹ اٹیک کہا جاتا ہے، ایسی ہی جان لیوا بیماری ہے جو بظاہر اچانک کسی کو بھی اپنا شکار بنالیتی ہے۔

ہارٹ اٹیک کا سامنا کسی فرد کو اس وقت ہوتا ہے جب دل کی جانب خون کا بہاؤ بہت زیادہ گھٹ جائے یا بلاک ہوجائے۔

عموماً شریانوں میں چکنائی، کولیسٹرول اور دیگر مواد کا اجتماع دل تک خون کے بہاؤ میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

ہارٹ اٹیک کی مخصوص علامات ہوتی ہیں جن کو محسوس کرکے لوگ فوری طبی امداد کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔

ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے میں کچھ امراض اور طرز زندگی کے انتخاب اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

موٹاپا، ذیابیطس، تمباکو نوشی کی عادت، ہائی بلڈ پریشر یا ہائی کولیسٹرول اور خاندان میں ہارٹ اٹیک کی تاریخ اس بیماری کا خطرہ بڑھانے والے اہم عناصر ہیں

Symptoms Of Heart Attack


عموماً ہارٹ اٹیک کا سامنا اچانک ہوتا ہے مگر کچھ نشانیاں ایسی ہوتی ہیں جو کئی ہفتوں پہلے ہی دل کے دورے کا اشارہ ہوتی ہیں۔

یعنی جسم ہارٹ اٹیک سے کچھ عرصے پہلے ہی آپ کو خطرے سے خبردار کرنے کی کوشش کرنے لگتا ہے۔

خواتین پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چند علامات کا سامنا ہارٹ اٹیک سے ایک ماہ پہلے بھی ہوتا ہے۔

تھکاوٹ

غیرمعمولی تھکاوٹ چند بڑی نشانیوں میں سے ایک ہے جن سے عندیہ ملتا ہے کہ ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ رہا ہے، مردوں کے مقابلے میں خواتین میں یہ علامت زیادہ رپورٹ ہوتی ہے۔

یہ ایسی علامت ہے جو 70 فیصد ہارٹ اٹیک کی شکار خواتین میں کئی ہفتے پہلے سامنے آئی، غیر معمولی حد تک جسمانی تھکاوٹ ہارٹ اٹیک کی جانب سے اشارہ کرتی ہے اور مرد و خواتین دونوں میں یہ نظر آسکتی ہے۔ اگر یہ تھکاوٹ کسی جسمانی یا ذہنی سرگرمی کا نتیجہ نہ ہو اور دن کے اختتام پر اس میں اضافہ ہو، تو اس پر توجہ ضرور مرکوز کی جانی چاہیے۔

اس علامت کے دوران جسمانی یا ذہنی سرگرمی تھکاوٹ کا باعث نہیں ہوتی بلکہ اس کی وجہ سمجھ نہیں آتی، خاص طور پر دن کے اختتام پر کچھ کرنا بہت مشکل محسوس ہوتا ہے۔

معدے میں درد

معدے میں تکلیف، خالی یا یٹ بھرنے پر متلی کا احساس، پیٹ پھولنے کا احساس یا بدہضمی بھی ہارٹ اٹیک کی چند عام ترین علامات میں سے ایک ہیں، یہ مردوں اور خواتین دونوں میں نظر آتی ہے۔

50فیصد ہارٹ اٹیک کے واقعات میں یہ علامت کچھ عرصے پہلے سامنے آئی، معدے میں درد، دل متلانا، پیٹ پھولنے یا موشن وغیرہ متعدد عام علامات ہیں، ہارٹ اٹیک سے قبل پیٹ یا معدے میں درد کچھ عجیب سا ہوتا ہے، یعنی کبھی ہوتا ہے اور پھر آرام محسوس ہونے لگتا ہے، مگر کچھ وقت بعد پھر لوٹ آتا ہے۔

ہاتھ میں درد

ہارٹ اٹیک کی ایک اور علامت ایسے درد کی ہوتی ہے جس کا آغاز جسم کے بائیں حصے سے ہوتا ہے، یہ درد سینے سے شروع ہوکر نیچے کی جانب جاتا ہے، مگر اکثر مریضوں کو ہاتھ میں درد کا احساس ہوتا ہے۔

مزیدپڑھیئں

کراچی میں یومیہ 40 سے 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار ہوتے ہیں۔

چکر آنا

ویسے تو سر چکرانے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں تاہم اگر آپ کو اچانک لڑکھڑاہٹ کا احساس ہو جس کے ساتھ سینے میں تکلیف یا سانس لینے میں مشکل ہو تو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ ماہرین کے مطابق ایسا ہونے کا مطلب بلڈ پریشر تیزی سے گرنا ہوتا ہے کیونکہ دل معمول کے مطابق پمپ کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔

مستقل کھانسی

بیشتر واقعات میں یہ دل کے مسئلے کی نشانی نہیں ہوتی، تاہم اگر آپ پہلے ہی امراض قلب کا شکار ہیں تو پھر ضرور خطرے کی گھنٹی ہے، اگر آپ کی کھانسی بہت زیادہ دیر تک برقرار رہے جس سے سفید یا گلابی بلغم خارج ہو تو یہ ہارٹ فیلیئر کی نشانی ہوتی ہے۔

ہاتھ پاوں میں سوجن

یہ اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ دل موثر طریقے سے خون کو پمپ نہیں کرپارہا، جب دل تیزی سے پمپ نہیں کرپاتا تو خون واپس شریانوں میں جاکر ان کو پھلا دیتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

سانس گھٹنا

چالیس فیصد کیسز میں یہ علامت سامنے آتی ہے، سانس لینے میں مشکل یا سانس نہ لے پانا کا احساس درحقیقت گہری سانس لینا ناممکن بناتا ہے، یہ مسئلہ عام طور پر مردوں اور خواتین میں ہارٹ اٹیک سے 6 ماہ قبل ہوسکتا ہے، عام حالات میں بھی یہ علامت تقاضا کرتی ہے کہ طبی امداد کے لیے رجوع کیا جائے۔

دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی

دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی اکثر پینک اٹیک اور ذہنی بے چینی کے ساتھ حملہ آور ہوتی ہے، خاص طور پر خواتین میں، یہ اچانک حملہ کرتی ہے۔

اگر دل کی دھرکن کی رفتار میں غیرمعمولی تبدیلی ایک سے 2 منٹ تک برقرار رہے اور کوئی کمی نہ آئے، جس کے ساتھ سر چکرانے اور بہت شدید تھکاوٹ کا سامنا ہو، تو فوری طور پر طبی امداد کے لیے رجوع کرنا چاہیے۔

سینے میں درد

مردوں اور خواتین دونوں میں سینے میں درد مختلف شدت اور طریقے سے سامنے آتا ہے۔ مردوں میں یہ علامت انتہائی اہم ابتدائی علامات میں سے ایک ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، جبکہ خواتین کے 30 فیصد واقعات میں یہ سامنے آتی ہے۔

اس نشانی میں سینے کی تکلیف ایک یا دونوں (عام طور پر بائیں ہاتھ میں)، جبڑے کے نچلے حصے، گردن، کندھوں یا معدے تک پھیل کر عدم اطمینان کا باعث بنتی ہے۔

دل کی دھڑکن تیز ہونا

دل کی رفتار بہت تیز ہونے پر اکثر ذہنی بے چینی کا بھی سامنا ہوتا ہے، یہ اچانک ہوتا ہے اور کچھ مختلف احساس کے ساتھ ہوتا ہے۔

اگر دل کی دھڑکن کی رفتار میں غیرمعمولی تبدیلی ایک سے 2 منٹ تک برقرار رہے اور کوئی کمی نہ آئے، جس کے ساتھ سر چکرانے اور بہت شدید تھکاوٹ کا سامنا ہو، تو فوری طور پر طبی امداد کے لیے رجوع کرنا چاہیے۔

بہت زیادہ پسینہ آنا

غیرمعمولی یا بہت زیادہ پسینہ آنا بھی ہارٹ اٹیک کی ایک ابتدائی انتباہی علامت ہے، جو کہ دن یا رات کسی بھی وقت سامنے آسکتی ہے۔ یہ علامت عام طورپر خواتین میں زیادہ سامنے آتی ہے، تاہم وہ اسے نظر انداز کردیتی ہیں۔ ۔

زیادہ پسینے کے ساتھ فلو جیسی علامات، کم درجہ حرارت یا بغیر جسمانی سرگرمیوں کے بھی پسینے کے اخراج کا سامنا اس نشانی میں ہوسکتا ہے، رات کو اس کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے یہاں تک کہ بستر کی چادر صبح بھیگی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔

بے خوابی

بے خوابی یا نیند نہ آنے کو بھی ہارٹ اٹیک یا فالج کے خطرے میں اضافے سے جوڑا جاتا ہے، جو خواتین میں زیادہ عام نشانی ہے۔ بے خوابی کے ساتھ بہت زیادہ ذہنی بے چینی اور غائب دماغی جیسی کیفیات بھی نظر آتی ہیں۔

اس علامت میں سونے میں مشکلات، نیند کو برقرار رکھنے میں مشکل اور علی الصبح بیدار ہونے جیسی کیفیات کا سامنا ہوتا ہے۔

بالوں کا گرنا

بالوں کا تیزی سے گرنا بھی امراض قلب کی ایک واضح علامت ہے بالوں سے محرومی کو بھی امراض قلب کے خطرے کی ایک نمایاں نشانی قرار دیا گیا ہے جو عام طور پر 50 سال سے زائد عمر کے مردوں میں زیادہ عام ہوتی ہے، مگر کچھ خواتین کو بھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔

قبل از وقت گنج پن سے بھی جسم میں تناؤ بڑھانے والے ہارمون کورٹیسول کی سطح بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *