ورلڈ یوتھ اسکریبل میں پاکستانی سید عماد علی نے تاریخ رقم کردی

پاکستان کے سید عماد علی نے کراچی میں منعقد ہونے والے ورلڈ انگلش اسکریبل پلیئرز ایسوسی ایشن (ویسپا) کے یوتھ کپ کا فائنل جیت لیا جبکہ وہ دو مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے یوتھ کپ، جسے پہلے عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کہا جاتا تھا، کے مقابلے آن لائن منعقد ہوئے اور پاکستان نے مسلسل دوسری مرتبہ ورچوئل چیمپئن شپ کی میزبانی کی۔ دو روزہ فائنل میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں نے 13 گیمز کھیلے جن میں 15 سالہ سید عماد علی نے 9 گیمز جیتے اور 329 کے اسپریڈ اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بھارت کے مادھو گوپال نے بھی 9 گیمز جیتے لیکن وہ دوسرے نمبر پر رہے، تھائی لینڈ کے نپت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ساتھ ہی فائنلز میں پہنچنے والے پاکستان کے دوسرے کھلاڑی حشام ہادی خان نے 7 گیمز میں کامیابی حاصل کی اور چوتھے نمبر پر رہے۔

Image Source: Twitter

خیال رہے کہ سید عماد علی نے 2018 میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والا ویسپا یوتھ اسکریبل کپ بھی جیت چکے ہیں، وہ 2 مرتبہ ویسپا یوتھ کپ جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

مجموعی طور پر جونئیر لیول پر سید عماد علی پاکستان کے لیے تین عالمی اعزازات جیت چکے ہیں جن میں 2 ویسپا ورلڈ یوتھ کپ اور 2019 کی ورلڈ جونئیر اسکریبل چیمپیئن شپ شامل ہیں۔

سید عماد علی کا کہنا تھا کہ دوسری مرتبہ ورلڈ یوتھ ٹائٹل جیتنے پرخوشی ہے، میں نے محنت کی جس کا صلہ ملا۔

انہوں نے کہا کہ فائنلز میں تمام حریف ہی مشکل تھے لیکن بھارت اور تھائی لینڈ کے کھلاڑیوں نے ٹف ٹائم دیا۔ سید عمد علی نے کہا کہ اب ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

مزید پڑھیں: ننھے طالب علم نے بین الاقوامی انگریزی زبان کا مقابلہ جیت لیا

فائنلز کے اختتام پر بھارت کو اسپرٹ آف اسکریبل کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کی بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ سری لنکا کی سندلی ویتھا ناگے کے نام رہا اور ملائیشیا کے ڈریسڈن لم کم عمر ترین کھلاڑی قرار پائے۔ایونٹ میں 14 ممالک کے 72 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا اور بھارت سمیت تمام ممالک کے کھلاڑیوں نے ایونٹ کے شاندار انتظامات کو سراہا۔

Image Source: Twitter

پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے صدر اور پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ندیم عمر کا کہنا تھا کہ اسکریبل کا کھیل دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو قریب لاتا ہے، بھارت  اور پاکستان کے حالات جتنے بھی کشیدہ ہوں لیکن بھارتی کھلاڑیوں نے کھیل کی اسپرٹ سے سب کے دل جیت لئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں کو بھی سپورٹ کرتی رہے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سائنس دان آصفہ اختر نے جرمنی کا مشہور لبنز ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ندیم عمر نے ورلڈ یوتھ چیمپیئن سید عماد علی کے لئے ایک لاکھ جبکہ پاکستان ٹیم کے لئے بھی نقد انعام کا اعلان کیا، تقریب کے اختتام پر ندیم عمر اور اسپانسرز کے نمائندوں نے انعامات تقسیم کئے، اختتامی تقریب کے دوران ایونٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑی اور ویسپا کے عہدیداران آن لائن موجود تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago