سوشانت سنگھ کی بہن نے بھائی کی ایک اہم چیز لوگوں کو دیکھا دی

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ممبئی میں واقعے اپنے فلیٹ میں خودکشی کرکے اپنے تمام چاہنے والوں کو چھونکا دیا تھا وہیں اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان سے منسلک کافی چیزیں بھی سامنے آرہیں جس سے ان کے فینز کے دل اور بھی غمزدہ ہوجاتے ہیں۔ 34 سالہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنی فلموں کرداروں کی طرح اپنی زندگی کو بھی غیرمعمولی انداز میں گزارا لیکن افسوس کے ساتھ فلمی دنیا میں زبردست آغاز ان کا طویل عرصے تک چل نہ سکا اور انہیں گزشتہ برس 14 جون 2020 کو اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

چونکہ سوشانت سنگھ راجپوت اب اس دنیا میں نہیں رہے ہیں تو ان سے محبت کرنے والوں کے پاس محض اب صرف ان کی یادیں رہے گئی ہیں، ایسی ہی کچھ یادیں بدھ کے روز اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کیں اور اپنا لکھا ہوا ان کی لکھی ہوئی ایک پرانی تحریر شئیر کی، جس نے مداحوں کے دلوں کو ایک بار پھر چھو لیا۔

Image Source: Instagram

جیسا ہم سب کے لئے بھارتی فلم اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی خبر حیران کن تھی، کئی لوگ تو یقین کرنے سے بھی قاصر تھے، تاہم ان کے مرنے کے بعد مختلف خبریں سوشل میڈیا پر وائرل کرتی رہیں کچھ کا خیال تھا کہ سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی نہیں کی بلکہ انہیں قتل کیا گیا۔ اور کچھ خبریں تو یہاں تک آئیں کہ انہوں نے خودکشی اس لئے کہ بالی ووڈ کے چند بڑے خاندان اور ڈائریکٹرز ان کے ساتھ مستقل زیادتی کررہے تھے۔

یہی نہیں بلکہ بولی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی فیملی کا بھی یہ مطالبہ تھا کہ ان کے کیس کی مکمل تحقیقات کی جائے، ان کا بھی خیال تھا کہ شاید انہیں قتل کیا گیا ہے۔ تاہم کچھ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت ڈیپریشن کے مریض تھے جبکہ سوشانت کے میجر اور ان کی بہن نے دوران تفتیش ممبئی پولیس کو بتایا تھا کہ سوشانت سنگھ راجپوت موت سے چند روز قبل اپنی ادویات بھی لینا چھوڑ دیں تھیں۔

Image Source: Instagram

اس برعکس جب سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات آگے بڑھیں اور میڈیکل رپورٹس سامنے آئیں تو یہ بات واضح ہوئی کہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو کسی نے قتل نہیں کیا ہے بلکہ انہوں نے خودکشی ہی کی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز محروم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی، جس میں انہوں نے اپنے بھائی کے ہاتھوں سے لکھی ہوئی ایک تحریر شئیر کی، جس پر انہوں نے موضوع دیتے ہوئے لکھا “بھائی کی تحریر، سوچ اتنی گہری”.

یاد رہے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2013 میں کی گئی فلم “کئی پو چھی” سے کیا تھا، جس کے بعد پھر انہوں نے دوبارہ مڑ کر نہیں دیکھا دھونی دی ان ٹولڈ اسٹوری سے لیکر آخری فلم چھچھورے تک آپنی بہترین اداکاری سے خوب نام کمایا تاہم اس کے باوجود ان کی اچانک خودکشی کی خبر نے لوگوں کو ابھی تک سکتے میں ڈال کر رکھا ہوا ہے، سب جاننا چاہتے ہیں کہ آخر انہوں کس وجہ سے اتنا برا قدم آٹھایا۔

بولی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت نے اس دوران انڈسٹری میں ایک نئی بحث کو بھی جنم دیا کہ آخر کیا مسائل ایک عام انسان بولی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے کے لئے دیکھتا ہوں، اس کے لئے اور پرانے اداکار کے بیٹے اور بیٹی کے سفر میں آخر کیا فرق ہے، کون اس کا ہاتھ پکڑتا ہے اور کون نہیں پکڑتا۔

خیال رہے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن میتو سنگھ نے دوران تفتیش یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ انہیں اپنے بھائی کے موت سے کچھ روز پہلے ایک میسج موصول ہوا تھا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے، انہوں لکھا کہ “یہ مجھے پھنسائے گے”.

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 month ago