Categories: صحت

چیری کھائیں صحت پائیں کیونکہ چھوٹی سی چیری کے ہیں بڑے فائدے

موسمی پھل جسمانی صحت کیلئے فائدے مند ہوتے ہیں اس لئے اُن کو خوراک کا حصّہ ضرور بناناچاہئیے۔ چیری بھی گرمی کے موسم میں قدرت کی عطا کردہ نعمت ہے۔ یوں تو چیری بے شمار فوائد کی حامل ہے لیکن آج ہم آپ کو اس کے ایسے فوائد سے آگاہ کرینگے جو آپ نہیں جانتے ہونگے۔

۔صحت محفوظ
چیری صحت کیلئے ضرروی ہونے کے ساتھ اسے تحفظ فراہم کرنے کی ضامن ہیں وہ ایسے کے اس میں موجود آئنٹی ڈاکسڈینٹ کی وافر مقدار جسم سے زہریلے مادّوں کے اخراج میں مدد فراہم کرتی ہے۔ چیری کا استعمال سے جسم میں خراب کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے اور دل کوبیماریوں سے بچاتا ہے۔ یہ کینسر کے خلاف مدافعت فراہم کرتا ہے اور ذیابطیس، الزائمر اور موٹاپے سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

۔جوڑوں کادرد
بڑھتی عمر کے ساتھ ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے جوڑوں میں درد ہوتا ہے، چیری جوڑوں کے درد میں نہایت مفید ہے۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ چیری کو کسی بھی طریقے سےخوراک میں شامل کریں، جوس پئیں یا کھائیں یہ ہڈیوں کے لئے بہترین ہے۔

ورزش کی تھکن دُور
عموماً ورزش کرنے کے بعد جسم میں تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے، پٹھے کھینچےکھینچے محسوس ہوتے ہیں، تو چیری کا جوس پینے سے یہ شکایات دور ہوجاتی ہیں اور جسم ورزش کے بعد بھی متحرک رہتا ہے۔

پُرسکون نیند پائیں
رات میں نیند نہیں آتی ہو یا بار بار آنکھ کُھل جاتی ہو تو نیند کی گولیاں کھانے کے بجائے چیری کھائیں ، یقین کریں یہ شکایت نہیں رہے گی اور پُرسکون نیند آئے گی۔دراصل چیری کا شمار اُن چند پھلوں میں ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں نیند کے ہارمونز کو متحرک کرنے میں معاون ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

7 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago