وزیر اطلاعات پاکستان شبلی فراز کے مطابق پاکستان ٹیلیویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) نے گذشتہ سال اسلام آباد اور ریاض کے مابین شروع ہونے والے ثقافتی تبادلے کے منصوبے کے تحت دو اردو ڈرامہ سیریلوں کی عربی ڈبنگ دوبارہ شروع کردی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان اس ثقافتی تبادلے کا اعلان گزشتہ برس سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سودی دارلحکومت کے دورے پر کیا تھا اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان جلد اپنی بہترین ٹیلی ویژن ڈارمہ سریز سعودی حکومت کو پیش کرے گا۔
اس مقصد کے لئے پی ٹی وی کی تین نامور ڈرامہ سریز کا انتخاب کیا گیا ،جن میں دھوپ کنارے ، تنہائیاں اور آہٹ شامل ہیں۔ لیکن پی ٹی وی کو بجٹ کی عدم فراہمی کے سبب ان ڈراموں کی عربی زبان میں ڈبنگ تاخیر کا شکار ہوئی، تاہم اس منصوبے کی نگران ڈاکٹر لبنا فرح کے مطابق دھوپ کنارے کی عربی ڈبنگ مکمل ہوچکی ہے۔
اس حوالے سے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بتایا ہے کہ اس منصوبے پر دوبارہ کام شر وع کر دیا گیا ہے اور مکمل ہونے والے ڈرامے جلد از جلد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ٹی وی چینیلز کو نشر کرنے کیلئے پیش کردئیے جائیں گے۔
تاہم ، پی ٹی وی کے کنٹرولر بین الاقوامی امور ، محمد ادریس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ باقی دونوں زیرِ التواء ڈراموں پر دوبارہ کام کب شروع کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ مکمل طور پر وزارت اطلاعات کے اختیار میں ہے کہ وہ یہ ڈرامے کب اور کہاں بھیجتے ہیں۔
جبکہ اس حوالے سے پی ٹی وی کی سابقہ بین الاقوامی امور کی ڈائریکٹر شازیہ سکندر نے کہا کہ اُن کی سربراہی میں یہ پروجیکٹ تین سال پہلے شروع کیا گیا تھا، لیکن فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث باقی دوڈراموں کی ڈبنگ تاحال مکمل نہیں ہوسکی۔
دونوں ممالک کے مابین یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس میں پی ٹی وی نے مقامی ٹی وی پروڈکشن کو سعودی ناظرین کے لئے ڈب کیا ہے ، درحقیقت اس پروجیکٹ کے ذریعے سعودی حکومت کا مقصد اپنی عوام کیلئےتفریح کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
کمپنی نے 2026 کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے…
لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…
آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…
خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…
پاکستان کے معروف ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے زونگ کے کامیاب دن کے موقع…
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…