مارچ 2024 کن ستاروں کے لئے مشکل ہوگا؟

سال 2024 کا تیسرامہینہ  کل سے شروع ہورہا ہے  ماہر فلکیات نے ہر ماہ کی طر ح  مارچ  کے  مہینے کے لئے پیشن گوئیاں کی ہیں۔

 بے شک مستقبل کاحال اللہ تعا لی کے سوا کوئی نہیں جانتا  اور نہ ہی بتا سکتا ہے کہ کس کی آنے والی زندگی میں کیا ہونے والا ہے  ۔

ماہر فلکیات اپنے ستاروں کے اعداد وشمار کے علم  کے حساب سے  لوگوں کے مستقبل کے بارے میں بتاتے ہیں جو کسی نہ کسی حد تک درست بھی ہوتا ہے۔

Stars Trouble In March

 آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آنے والا مارچ کا مہینہ کن تین  ستاروں کے لئے مشکل ثابت ہوسکتا ہے اور کن  چیزوں سے گریز کرکے وہ خود  کو محفوظ رکھ سکتے ہیں  ان تین ستاروں کو  مارچ  میں اپنا ہر قدم بہت اور دیکھ بھال کر اٹھانے کی ضرورت ہوگی۔

برج سرطان

ماہر فلکیات کے مطابق  برج سرطان جسے انگریزی میں کینسر کہا جاتا ہے  ان کے لئے مارچ کا مہینہ اچھا نہ گزرنے کے امکانات ہیں۔

Image Source: Unsplash

اس برج کے لوگوں کو چاہئے کہ انہیں ضرورت ہے کہ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچیں، ایسا کام جس میں انہیں کامیابی نہ ملنے کی امید ہو وہ نہ کریں، کسی قسم کا الجھاء ،کوئی پریشانی  ہو تو اپنے قریبی لوگوں سے مشورہ کرلیں۔

برج سرطان کو چاہیے کہ مارچ  میں تھوڑا سنبھل کر قدم اٹھائیں۔

برج اسد

ماہرین نے پیشنگوئی کی ہے کہ امکان ہے کہ مارچ کا مہینہ برج اسدکے لوگوں کے لئے اچھا  ثابت نہیں ہوگا۔اس برج کو انگریزی میں لیو کہا جاتا ہے۔

Image Source: Unsplash

اس برج کے افراد کو کیرئیر کے حوالے سے اتار چڑھاؤ  کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے  البتہ   روپے پیسے کے معاملے میں ان کو اس ماہ مشکلات نہیں ہوں ،لیکن صحت کے حوالے سے ان لوگوں کو احتیاط کرنے کی  ضرورت ہے ۔

برج قوس

                مارچ 2024 قوس کے افراد کے لیے بھی بہت اچھا گزرنے کے امکانات نہیں ہیں، کوشش کیجیے اخراجات میں کمی لائیں ورنہ مالی مشکلات میں  گھیر سکتے ہیں۔

Image Source: Unsplash

ماہرین نے خبردار کیا ہے کے اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ اس ماہ کافی محتاط رہیں اور کسی کو کچھ بھی کہنے سے پہلے ذرا سوچ سمجھ لیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز، مانو اور زوہا وسیم کی آوازوں کا منفرد امتزاج

لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…

2 weeks ago

آئی ٹیل انرجی کی سولر پاکستان ایکسپو میں جدید بیٹری کی نمائش، کمرشل و صنعتی شعبے میں توسیع کا اعلان

آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…

3 weeks ago

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے پی ایم این کی سالانہ کانفرنس میں دو اہم اعزازات حاصل کر لیے

خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…

3 weeks ago