اسکواش پلیئر زہاب خان کا نام گنیز بک میں شامل

پاکستانی اسکواش پلیئر زہاب کمال خان کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی دراز زلفوں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتی ہیں اور انہیں معروف کریکٹر “رپینزل ” سے تشبیہ دی جاتی ہے۔

بلاشبہ فیشن اور بناؤ سنگھار میں بھی لمبی گھنی زلفوں کو حسن کی علامت سمجھا جاتا ہے اور ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بال لمبے ہوں لیکن زہاب کمال خان اس لئے اپنے بال لمبے کررہی تھیں کہ وہ گینز بک آف ورلڈ میں اپنا نام درج کرواکر پاکستان کا نام بلند کرسکیں۔ اپنے اس مقصد میں اب وہ کامیاب ہوگئی ہیں اور انہوں نے منفرد عالمی ریکارڈ بناکر ایک انوکھی مثال قائم کی ہے۔

Image Source: Instagram

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست ورجینیا میں مقیم 30 سالہ پاکستانی اسکواش پلیئر زہاب کمال خان نے اپنے 6 فٹ 3 انچ لمبے بال عطیہ کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

جبکہ اس سے قبل وہ اپنے لمبے بالوں میں گیارہ سو ہیئرکلپس لگانے کا ریکارڈ بھی قائم کرچکی ہیں جس کی بنیاد پر ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیے جانے کا یہ دوسرا موقع ہے۔

مزید پڑھیں: کم عمر مارشل آرٹس فاطمہ نسیم نے پھر نئی تاریخ رقم کردی

زہاب کمال خان نے اپنے بال بچوں کیلئے وگ تیار کرنے والے فلاحی ادارے کو عطیہ کیے ہیں۔ بالوں کی کٹنگ کے دوران گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نگرانی کیلئے موجود تھی۔ انہوں نے اپنے آفیشل انسٹا پیج پر بال کٹوانے کے بعد انہیں ہاتھ میں پکڑ کر تصویر پوسٹ کی جس کا کیپشن لکھا کہ ‘ کسی فرد واحد کی جانب سے سب سے لمبے بالوں کا عطیہ’، یہ ورلڈ ریکارڈ بنانے پر زہاب کمال خان کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنے چھوٹے بالوں کو دیکھ کر خوشی وگھبراہٹ کی ملی جلی کیفیت کا شکار ہوں لیکن میں اپنے لمبے بالوں کی کمی محسوس کروں گی۔’اسکواش پلیئر کے مطابق انہوں نے بال عطیہ کرنے سے پہلے گنیز  ورلڈ ریکارڈ  انتظامیہ سے گفتگو کی کیوں کہ اس سے قبل اتنے لمبے بال کسی فرد کی جانب سے بال عطیہ نہیں کیے گئے تھے۔

Image Source: Instagram

واضح رہے کہ اسکواش پلیئر نے اپنے والد کی تجویز پر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی غرض سے 13 برس کی عمر سے اپنے بال نہیں کٹوائے تھے، اب انہوں نے 17 سال بعد پہلی مرتبہ اپنے بال کٹوائے ہیں تاکہ بال عطیہ کرسکیں اسکواش پلیئر کو انفرادی اعتبار سے سب سے زیادہ بال عطیہ کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: ام کلثوم اور زہرا عبداللہ پاکستان اسکواش کے دو ابھرتے ہوئے ستارے

علاوہ ازیں ، سوشل میڈیا پر بھی زہاب کمال خان کے بال کٹوانے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پہلے لمبے اور  پھر چھوٹے بالوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی اسکواش پلیئر زہاب کمال خان نے 15 سال کی عمر سے اسکواش کھیلنے کا آغاز کیا جبکہ وہ 2018 میں سندھ اسکوش چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago