گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان لفظی جنگ کا اختتام

گزشتہ چند دنوں سے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کو سوشل میڈیا پر زیر موضوع بنے ہوئے ہیں اور ان کے درمیان لفظی گولہ باری سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ دراصل اس معاملے کی شروعات ہدایت کار وپروڈیوسر شازیہ وجاہت اور وجاہت رؤف کے بیٹے عاشر وجاہت کی ہانیہ عامر کے ساتھ وڈیو وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے ہوئی، جس کے بعد ہانیہ عامر کو مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس موقع ہر گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک میم شئیر کی گئی، جس میں بھارتی اداکار انوپم کھیر موجود ہیں اور اس کا ممیم کا عنوان بال بال بچ گئے ہے۔ جس کو سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ہانیہ والے معاملے سے منسلک کر دیا تھا۔

جہاں ابھی اداکارہ ہانیہ عامر اس ویڈیو کے باعث تنقید سے باہر نہیں آسکی تھیں ،وہیں اس غیر اعلانیہ جنگ نے ادکارہ کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ تاہم اداکارہ نے بھی براہ راست نام نہ لیتے ہوئے اداکار عاصم اظہر کو جواب دیا اور کہا کہ یا تو آپ مشہور سلیبرٹی ہوسکتے ہیں یا پھر ایک قابل نفرت ایکس (سابق محبوب) جس کی کوئی عزت نہیں ہے۔

جب کہ اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ وائرل ہونے والی ویڈیو پر مداحوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم بحیثیت قوم دوسرے اہم معاملات سمیت لاکھوں فلسطینیوں کو قتل کے مقابلے میں بہن اور بھائی کے اپنے کمرے میں تفریح کرنے پر زیادہ فکر مند ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ہم لوگوں کو ان کی زندگی سکون سے گزارنے کی اجازت کب دیں گے۔

گلوکار عاصم اظہر کے بال بال بچنے سے متعلق ٹوئٹ کے بعد اداکارہ کی سپورٹ میں مداح سمیت سلیبرٹی بھی میدان میں آگئے۔ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر نے ایک دوسرے کے بارے میں نام لیے بغیر پوسٹس کیں، جس کے بعد بہت سے لوگ اداکارہ ہانیہ عامر کی حمایت میں سامنے آئے اور گلوکار عاصم اظہر کو تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔ ان ساری پوسٹس کو ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر بھی شیئر کیا۔

جس کے بعد گلوکار عاصم اظہر نے بھی ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا، جس کہا کہ یہ سارے لوگ اس وقت کہاں تھے جب مجھ پر ڈیڑھ سال تک مسلسل طنز کیا جا رہا تھا اور ہر جگہ میری باتیں کی جارہی تھی، میں بالکل خاموش رہا۔ کچھ لوگوں کو بتانا ضروری ہے کہ سننے کی بھی حد ہوتی ہے، اگر آپ انسان ہیں تو میں بھی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے میں بہت خوش ہوں اور اپنے کام سے کام رکھتا ہوں، اپنی فیملی کو خوش رکھنے کے ساتھ اچھا میوزک بنا رہا ہوں، مجھے یاد ہے جب پوری دنیا میرے مزے لے رہی تھی، اس وقت میرے حق میں کوئی نہیں بولا۔

گلوکار عاصم اظہر کی اس پوسٹ کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر جاری اس لفظی گولہ باری پر تفصیلی پوسٹ شیئر کردی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی یہ پوسٹ کوئی ایکس ورسس ایکس کی ڈیبیٹ نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کے خلاف ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ اگر ان کی وجہ سے جانے انجانے میں کسی کو دُکھ پہنچا ہے تو وہ معافی چاہتی ہیں اور مزید کہا کہ ایک دوسرے کی شکایات کا اظہار کرنے کے لئے سوشل میڈیا درست پلیٹ فارم نہیں۔ آخر میں ہانیہ عامر نے اپنے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کو وجاہت راؤف کے بیٹے کیساتھ ویڈیو پر کڑی تنقید کا سامنا

خیال رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کے گانے “تم تم” میں جلوے بکھیرنے والی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں کافی عرصے سے جاری تھیں کہ ان کے عاصم اظہر سے تعلقات ہیں۔ ماضی میں دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے، جس کی بنیاد پر یہ قیاس آرائیاں ہوتی رہیں کہ شاید وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ لیکن پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آئمہ بیگ کی ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے کھل کر عاصم اظہر سے اپنے تعلقات پر بات کی اور انہیں اپنا بہترین دوست قرار دے دیا بلکہ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی وضاحت کردی کہ ان کے درمیان”وہ” والے تعلقات نہیں۔ ہانیہ عامر کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا اور عاصم اظہر کے لئے کٹ گیا، کٹ گیا اور اسی طرح کی متعدد میمز وائرل ہوئیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago