آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے جلد شادی کا عندیہ دے دیا

ان دنوں پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری کی جوڑی کے خوب چرچے ہو رہے، لوگوں کی جانب سے انہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ حال میں دونوں فنکاروں کی جانب سے ایک انٹرویو دیا گیا، جس میں دونوں نے بتایا کہ وہ کس طرح ایک دوسرے ملے تھے اور ان کا کب تک کا شادی کا ارادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے کچھ عرصے سے مداح دونوں شخصیات کو کئی بار ایک ساتھ مختلف مقامات پر دیکھ رہے تھے، مداحوں اور پرستاروں میں دونوں کے حوالے سے تجسس پایا جاتا تھا۔ دونوں فنکاروں کی جانب سے ایک دوسرے کے ہمراہ پُرکشش اور خوبصورت تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی جاتی رہی تھی۔ دونوں کے ہی مداح جاننا چاہتے تھے کہ آیا دونوں فنکار آپس میں تعلقات میں ہیں یا نہیں۔

Image Source: Instagram

اگرچے سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں کے ڈیٹنگ سے متعلق افواہیں زیر گردش رہیں تھیں تاہم دونوں ہی فنکاروں کی جانب سے پچھلے برس تک کسی بھی ایسی کسی خبر کی تصدیق نہیں کی تھی، بعدازاں آئنہ بیگ بطور مہمان ایک مارننگ میں مدعو تھے جہاں انہوں نے شہباز شگری کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔

حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ اور ڈائریکٹر شہباز شگری نے اداکار احسن خان کے مشہور پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن میں شرکت کی، جہاں دونوں فنکاروں نے اپنے تعلقات، مستقبل کے پلان اور کیرئیر کو لیکر کھل کر گفتگو کی۔ اپنی پہلی ملاقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شگری نے بتایا کہ وہ گلوکارہ سے اپنی فلم پرے ہٹ لو کے مکمل ہونے کے بعد ملے تھے۔ جبکہ آئمہ بیگ کے مطابق وہ بالما بھاگورہ کے دوران کام کرتے ہوئے نوجوان ڈائریکٹر سے ملی تھیں، اس گانے کے پروڈیوسر تھے۔

Image Source: Instagram

اس دوران آئمہ بیگ نے بتایا کہ پہلی ملاقات کے دوران انہوں نے شہباز شگری کی شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں تجویز دی تھی کہ وہ اداکاری کریں، کیونکہ وہ پُرکشش ہیں۔ جس کے بعد ان کی شہباز شگری سے اچھی دوستی ہوگئی اور پھر ملنا جلنا زیادہ بڑھ گیا۔

ایک سوال کے جواب میں دونوں نے بتایا کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ ساتھ ہی آئمہ بیگ نے بتایا کہ جلد انشا اللہ ،ہماری منگنی ہوچکی ہے، یقیناً ہم شادی کے متعلق پلان کر رہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ برس گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن ایک پروقار تقریب میں رشتہ ازواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔ بعدازاں اس پروگرام کی خوبصورت اور پُرکشش تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں تھی۔ دیکھنا ہوگا کہ کب یہ دونوں فنکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں، البتہ دونوں فنکاروں کی آنے والی زندگی کے لئے ہم نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کے گانے “تم تم” میں جلوے بکھیرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے چہ مگوئیاں کافی عرصے سے جاری تھیں کہ ان کے گلوکار عاصم اظہر سے تعلقات ہیں۔ دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کی بنیاد پر یہ قیاس آرائیاں ہوتی رہیں تھیں کہ شاید وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ لیکن پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آئمہ بیگ کی ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے کھل کر عاصم اظہر سے اپنے تعلقات پر بات کی اور انہیں اپنا بہترین دوست قرار دے دیا بلکہ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی وضاحت کردی کہ ان کے درمیان”وہ” والے تعلقات نہیں۔ ہانیہ عامر کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago