سندھ ہائی کورٹ نے متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی منی لانڈرنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف استعمال کی جانے والی زبانی پر برہمی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس عبدالمبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایف آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حریم شاہ بیمار ہیں اور اس وقت ترکی میں مقیم ہیں۔ اس دوران حریم شاہ کے وکیل نے ترک زبان میں میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کرا دیا۔ جسٹس لاکھو نے ریمارکس دیئے کہ انہیں کیا تکلیف ہے؟
اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حریم شاہ کی آئیلوسکوپی کرائی جا رہی ہے، جسٹس کلہوڑو نے عدالت میں جمع کرائے گئے میڈیکل سرٹیفکیٹ جو ترکش زبان میں ہے، اس پر تبصرہ کیا کہ “ہم ترکش نہیں جانتے، کیا آپ جانتے ہیں؟”
جج نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا، تو اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وہ بھی ترکش زبان نہیں سمجھتے ہیں۔ البتہ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹروں نے حریم شاہ کو بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہوا ہے۔
جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ حریم شاہ کو وطن واپس آنے میں کتنا وقت لگے گا؟ جواب میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حریم شاہ کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں واپس آنے میں 15 سے 20 دن لگ سکتے ہیں۔ جسٹس کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ حریم شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر سیکیورٹی اور قومی اداروں کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی گئی۔
اس حوالے سے درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حریم شاہ نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ جسٹس کلہوڑو نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وہ انکوائری افسر کے سامنے پیش ہوں ورنہ عدالت اپنا حکم واپس لے لے گی۔ انہوں نے کہا کہ حریم شاہ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں تھیں۔ اس پر جسٹس کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ انکوائری افسر نے یہ فیصلہ کرنا ہے۔
اس سلسلے میں عدالت نے حریم شاہ کو واپس آنے اور ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر وہ واپس نہیں آئیں اور انکوائری میں شامل نہ ہوئیں تو عدالت اپنا سابقہ حکم واپس لے گی، جس نے ایف آئی اے کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔ عدالت نے حریم شاہ کو 18 اپریل تک ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے ایف آئی اے نے جنوری میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا، ان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے پاکستان سے برطانیہ ایک بڑی رقم کے ہمراہ کا سفر کیا تھا۔ ایک ویڈیو میں، حریم شاہ نے برطانوی پاؤنڈز کے دو سٹاک دکھاتے ہوئے حکام کا مذاق بھی اڑایا تھا۔
حریم شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہونے کے بعد، سندھ ایف آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر حریم شاہ پر شوٹنگ کے دوران شیر نے حملہ کر دیا، ویڈیو وائرل
بعدازاں حریم شاہ کی جانب سے ایک وضاحتی ویڈیو پیغام منظر عام پر آیا تھا، جس میں انہوں پورے معاملے کو مذاق قرار دیا تھا اور ویڈیو میں موجود رقم دینے والے شخص کے متعلق آگاہ کیا تھا، جبکہ مذکورہ شخص بھی ویڈیو میں موجود تھے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…