اداکارہ وینا ملک نے سوشل میڈیا کو خیر آباد کہہ دیا

پاکستانی مشہور و معروف شوبز اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنے والی اداکارہ وینا ملک نے گزشتہ روز سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سوشل میڈیا کو خیرآباد کہہ دیا۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر سیاسی معاملات میں کھل کر تجزیہ کرنے والی اداکارہ وینا ملک نے اپنے گزشتہ روز یعنی بدھ کو اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے بذریعہ ٹوئٹ اس بات کا اعلان کیا کہ وہ اب غیر معینہ مدت کے لئے سوشل میڈیا چھوڑ رہیں ہیں یا دوری اختیار کررہیں ہیں۔

شوبز اداکارہ وینا ملک کی جانب سے سوشل میڈیا چھوڑنے کے حوالے سے کوئی مزید وضاحت یا وجہ نہیں بتائی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ٹھوس اور مستند خبر آرسکی ہے کہ ان کی سوشل میڈیا سے دوری کی اصل وجہ کیا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر صارفین اس حوالے ہیں کافی حیران، ہر کوئی مصروف ہے اپنا اپنا اندازہ لگانے میں۔ کوئی کررہا ہے خوشی کا اظہار تو کسی کو ہے خوب افسوس۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر 24 جون کو آخری ٹوئیٹر پوسٹ میں اداکارہ وینا ملک نے چئیرپرسن پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا تھا کہ جہاں سوال پیدا نہیں ہوتا وہاں بلاول جیسے پیدا ہوجاتے ہیں۔ ساتھ ہی وینا ملک ماضی میں ناصرف ملک کے سیاسی معاملات پر سوشل میڈیا پر اپنی رائے دیتی آئی ہیں بلکہ دشمن ملک بھارت کے حوالے سے بھی اپنی رائے مختلف انداز میں دیتی رہیں ہیں اور پاکستانی موقف کا کھل کر دفاع بھی کرتی آئیں۔

وینا ملک نے ماضی میں اس بات اعتراف بھی کیا ہے کہ وہ جلد سیاست میں آئیں گی۔ ابھی اس کے لئے اپنے آپ کو تیار کر رہیں ہیں۔ ان کے والد کی خواہش تھی کہ وہ سیاست میں آئیں لہذا وہ خود سے اس چیز کی کوشش کررہیں ہیں کہ وہ اپنے والد کی خواہش کو پورا کرسکیں۔

البتہ اگر ٹوئیٹر کے حوالے سے بات اگر کرلی جائے تو شوبز اداکارہ وینا ملک نے ماضی میں اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ ان کا اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ پاکستان میں ٹوئیٹر کی جانب سے سب سے پہلے ویریفائیڈ کیا تھا بعدازاں ان کا وہ اکاؤنٹ ہیک جس کو انہوں نے خود سے بند کروا دیا تھا۔ اگرچہ ان کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ اس ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ان کے 30 لاکھ کے قریب فالورز تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago