ان مشہور پاکستانی شوبز جوڑیوں کے بیچ عمر کا فرق کتنا ہے؟

شادی شدہ زندگی کے لئے اگر دو لوگوں کے درمیان محبت اور ذہنی ہم آہنگی ہو تو عمر کا فرق پھر فرق نہیں رہتا بلکہ ایسے جوڑے خوشگوار انداز سے اپنی زندگی گزارتے ہیں ۔ شوبز انڈسٹری میں بھی کئی ایسے جوڑے ہیں جو عمروں کے فرق کے باوجود آن اسکرین اور آف اسکرین بھی شائقین کے پسندیدہ ہیں۔

حمزہ علی عباسی اور نمل خاور

اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نمل خاور کی جوڑی کو چاند سورج کی جوڑی کہیں تو غلط نہ ہوگا۔ میڈیا انڈسٹری کے یہ دونوں اداکار اپنی مثال آپ ہیں تاہم ، کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ حمزہ علی عباسی نمل خاور سے 10 سال بڑے ہیں۔ اس بات سےقطع نظر کہ ان کے درمیان عمر کا بہت بڑے فرق ہے ، یہ دونوں اداکار ایک ساتھ خوشحال ازداوجی زندگی گزار رہے ہیں۔

آغا علی اور حنا الطاف

آغا علی اور حنا الطاف نے اس سال مئی میں لاک ڈاؤن کے دوران شادی کا فیصلہ کیا اور ایک سادہ اور پُروقارتقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی کے بعدسے یہ جوڑا اپنی تصویروں اور ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اپنےمداحوں میں مزید مقبول ہورہے ہیں ۔ یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ اس جوڑے میں نٹ کھٹ سی حنا الطاف کی عمر 27 سال جبکہ آغاعلی کی عمر 34 سال ہےاور ان کے درمیان سات سال کا فرق ہے۔

فلک شبیر اور سارہ خان

حال ہی میں شادی کے بندھن میں منسلک ہونیوالے گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی جوڑی کی بھی شائقین میں کافی دھوم ہے کیونکہ اس جوڑے نے لاک ڈاؤن کے دوران اچانک منگنی اور پھر شادی کرکے سبھی کو حیران کردیا۔سارہ خان کے مطابق یہ شادی ارینج میرج ہے لیکن فلک شبیر اور سارہ خان کی کیمسٹری تو کچھ اور ہی بتاتی ہے خیر ۔۔اس پیارے سے جوڑے میں عمر کا فرق چھ سال ہے یعنی سارہ خان کی عمر 28 سال اور فلک شبیر کی عمر 34 سال ہے۔

شہروز سبزواری اور صدف کنول

شہروز سبزواری اور صدف کنول شادی کر کےمیڈیاکاسب سے متنازعہ جوڑا بن گئے ہیں ۔سائرہ یوسف سے علیحدگی کے فوراً بعد شہروز سبزواری کی صدف کنول سے سادگی سے شادی کی وجہ سےاس جوڑے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور نفرت کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ سائرہ یوسف کچھ نہ بول کے سب کی پسندیدہ بن گئیں ۔ان دونوں کے درمیان عمر کی فرق کی بات کریں تو صدف کنول شہروز سبزواری سے نو سال چھوٹی ہیں ، صدف کنول کی عمر صرف 26 سال ہے ، جبکہ شہروز سبزواری کی عمر 35 سال ہے۔یاد رہے کہ شہروز سبزواری نے ماڈل واداکارہ سائرہ یوسف سے بھی پسند کی شادی کی تھی۔

یاسر حسین اور اقراء عزیز

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہدایتکار واداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقراء عزیز نے جب سے شادی کی تب سے اب تک یہ مشہور جوڑا سب سے زیادہ زیر بحث رہتا ہے۔ یہ بات تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ یاسر حسین اور اقراءعزیز اپنی شادی سے پہلے ایک دوسرے کے دوست تھے اور سوشل میڈیا پر اس “دوستی “کے چرچے اس قدر عام ہوئے کے دونوں نے بالاخر شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یاسر حسین اور اقراءعزیز کے درمیان کافی ذہنی ہم آہنگی ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یاسر حسین اپنی بیوی اقراء عزیز سے 14 سال بڑے ہیں۔

دانش تیمور اور عائزہ خان

اداکار دانش تیمور اور اداکارہ عائزہ خان کے درمیان آٹھ سال کا فرق ہے۔ دونوں ہی اداکارپاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں شمار کئے جاتے ہیں بلکہ آن اسکرین بھی اس جوڑے کی کیمسٹری لاجواب ہے جو شائقین کو کافی محضوض کرتی ہے ۔دانش تیمور اور عائزہ خان شوبز انڈسٹری میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ازداوجی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے بہترین ہمسفر ہیں۔

فرحان سعید اور عروہ ہوکین

گلوکارو اداکار فرحان سعیداور ماڈل واداکارہ عروہ ہوکین میڈیا انڈسٹری کا ایک اور بہترین نوجوان جوڑاہے۔ان دونوں کےدرمیان عمر کے فرق کی بات کریں تو فرحان سعیداپنی بیوی عروہ ہوکین سے سات سال بڑے ہیں لیکن اس خوشگوار جوڑے کو دیکھتے ہوئے یہ محسوس ہوتا ہے اگر پارٹنر اچھا ہو تو پھرعمر کا فرق واقعی کوئی معنی نہیں رکھتا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago