شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل،لاش کے ٹکڑے تندور میں جلا دئیے

رسوم ورواج تو کسی بھی معاشرے کا عکس ہوتے ہیں، جن سے معاشرے کے مہذب یا غیر مہذب ہونے کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ جب کہ ہمارے ہاں بدقسمتی سے کچھ فرسودہ روایات جیسے کاروکاری، ونی، غیرت کے نام پر قتل، کم عُمری کی شادیاں وغیرہ اپنی جڑیں اس قدر مضبوط کرچکی ہیں کہ اُن سے جان چھڑوانا مشکل ہی نہیں، ناممکن ہوگیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہماری خواتین ان روایات کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں۔

ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ لودھراں میں پیش آیا جس میں لاپتا خاتون کا قاتل اس کا اپنا ہی شوہر نکلا جس نے پہلے تو اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا اور قتل کرنے کے بعد بےدردی سے اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے تندور میں جلادئیے۔

Image Source: Screengrab

پولیس کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑ پکا سے لاپتا خاتون کو اس کے شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی کے ٹکڑے کرکے تندور میں جلادئیے جب کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی نشاندہی پر ہی لاش کے ٹکڑے برآمد کیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل مقتولہ کے والد سے کہا کہ ان کی بیٹی بھاگ گئی ہے، جس پر مقتولہ کے والد نے اپنے داماد پر بیٹی کے قتل کے شبہ کا اظہار کیا، بعدازاں ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

ہمارے ملک کا المیہ یہ ہے کہ یہاں قانون موجود ہونے کے باوجود اس پرصحیح معنوں میں عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں سزا کا خوف نہیں، اسی لیے اس طرح کے جرائم رپورٹ ہوتے ہیں۔ ہمارے کورٹس میں کئی کئی سال کیسز چلتے رہتے ہیں اور سو میں سے بمشکل ایک یا دو مجرموں کو سزا ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: پولیس اہلکار خاتون کی نازیبا ویڈیو بناتے ہوئے پکڑا گیا

حالیہ دنوں میں اسپین میں بھی ایک انسانیت سوز واقعہ سامنا آیا ، جس میں ایک سنگدل بیٹے نے والدہ کو گلا گھونٹ کر قتل کرکے اس کا گوشت تک کھالیا تاہم ، عدالت نے اس شخص کو 15 سال پانچ مہینے کی سزا سنادی۔اس کیس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جب قاتل ایلبرٹ ایس جی نے اپنی والدہ کو قتل کیا تو وہ مکمل ہوش وحواس میں تھا۔ مذکورہ واقعہ 2019 میں اسپین کے شہر میڈرڈ میں پیش آیا تھا جہاں یہ شخص اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قاتل نے مقتولہ کی لاش کے آری اور چھری کی مدد سے ٹکڑے کیے اور پھر پندرہ دن تک ان کو کھایا جبکہ کچھ حصے اپنے کتے کو بھی کھلائے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago