شوہر کی دوسری شادی ، بیوی کا دالخراش انتقام

دنیا میں ماں کی محبت کا کوئی نماالبدل نہیں ، رب کائنات نے ماں کی محبت ایک جداگانہ احساس رکھا ہے کہ بچے چاہے نوزائیدہ ہو یا پھر جوان اس کی محبت کی ٹھنڈی چھاؤں میں وہ خود کو محفوظ تصور کرتا ہے۔ لیکن افسوس کہ اسی دن میں کچھ مائیں ایسی بھی ہیں جو محبت کے احساس سے عاری ہیں ،جو اپنی اولاد کو محبت دینے کے بجائے ان ہی کی دشمن بن بیٹھتی ہیں اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا بدلہ ان ننھی جانوں سے لیتی ہیں اور کچھ تو اس قدر سنگ دل ہوتی ہیں کہ اپنے ہی ہاتھوں سے ان ننھی جانوں کو ابدی نیند سلادیتی ہیں ۔

ایسا ہی ایک دلخراش واقعہ شہر کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں پیش آیا جس میں ایک ماں نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کا بدلہ لینے کے لئے اپنی آٹھ سالہ لخت جگر کو ہلاک کر دیا۔ اس واقعے پر ایس ایچ او سعید آباد شاکر حسین کا کہنا ہے کہ 8 سالہ بچی کی لاش جس کی شناخت مریم کے نام سے ہوئی ہے ، بلدیہ سیکٹر 8 کی رہائشی صبا نامی خاتون کے گھر سے ملی ہے اور خاتون نے بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے اور یہ بتایا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو زہر دیا ہے۔صبا نامی اس خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے دو اور بچوں کو بھی کیڑے مار دوائیں پلائیں۔ تاہم ،ان دونوں بچوں کی طبعیت ٹھیک ہے۔

Image Source: Express News

ایکسپریس نیوز کے مطابق ،خاتون نے پولیس حکام کو بتایا کہ اس کے شوہر طالب حسین نے اسے طلاق دے کر دوبارہ شادی کرلی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ وہ اسے اذیت دیتا تھا جب کہ اس نے گذشتہ آٹھ مہینوں سے گھریلو اخراجات کے لئے پیسے دینے بھی چھوڑ دئیے تھے۔ خاتون نے انکشاف کیا کہ غربت اور مہنگائی کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو دن میں دو بار کھانا کھلاتی تھی اور اس نے اپنے شوہر کو سبق سکھانے کے لئے اپنی بیٹی کو چوہے مار دوائی پلادی۔ پولیس نے ملزم خاتون کو گرفتار کرلیا ہے ، ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ گرفتار خاتون 3 بچوں کی ماں ہے اور متوفی مریم سب سے بڑی بیٹی تھی۔

Image Source: Screengrab

پولیس ملزم صبا کے شوہر کی تلاش میں ہے تاکہ اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرسکے۔ تاہم، پولیس نے ہلاک ہونے والی بچی کی لاش کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سول اسپتال منتقل کردیا۔

Image Source: Screengrab

علاوہ ازیں ، رواں سال کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں خاتون نے چھٹی منزل سے دوسالہ بچی کو نیچے پھینکنے کے بعد خودکشی کی نیت سے خود بھی چھلانگ لگا دی، اہل محلہ نے گرنے والی بچی کو کار کے ٹاپ کور میں بحفاظت بچالیا جب کہ خاتون بجلی کے تاروں سے الجھ کر سڑک پر گر کر زخمی ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: ماں باپ نے اپنے گناہ کی سزا نومولود بچی کو دے دی

کچھ سال پہلے ، شہر قائد کے علاقے دہلی کالونی میں ایک نوجوان لڑکی اور اس کے تین ماہ کے نوزائیدہ بیٹے کو سسرال والوں نے فلیٹ کی بالکونی سے دھکا دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اس واقعے میں لڑکے نے اپنے والدین کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کی تھی اور والدین نے کبھی بھی اپنے بیٹے کی شادی کو قبول نہیں کیا تھا، اسی لئے ایک دن بیٹے کی غیر موجودگی میں ساس نے بہو اور پوتے کو فلیٹ کی چھٹی منزل سے دھکا دیکر ان کی جان لے لی تھی۔

Story Courtesy: Express News

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago