فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب ملک نے پوسٹ شیئر کر کے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے پوسٹ کے کیپشن میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمد للّٰہ‘ لکھا اور ساتھ میں قرآنی آیت بھی شیئر کی ہے۔
ثنا اور شعیب کی شادی کی خبر نے ان کے مداحوں سمیت بھارت اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا، جوڑے کو سوشل میڈیا پوسٹس پر مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق شعیب ملک کی فیملی میں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی، شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہے اور انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے ہی شعیب کی نئی شادی پتہ چلا۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کے برادر ان لاء عمران ظفر نے کہا کہ مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی شادی میں شامل نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے۔ذرائع کے مطاق قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے تعلقات خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی دبئی بھی گئی تھی، شعیب ملک کی فیملی دو ہفتے 2022 کے آخر میں دبئی رہی، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر قیام کے دوران تعلقات خوشگوار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔
ذرائع نے بتایا کہ شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے طلاق کے حق میں نہیں تھی، طلاق ہونے پر شعیب ملک کی فیملی کو بہت دکھ ہوا، فیملی نے شعیب ملک کو بھی تعلقات بہتر بنانے کا کہا،
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی، اور یہ شادی کچھ روز قبل ہوئی تھی جس کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی۔
دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر ان کے درمیان اختلافات کی خبریں دی تھیں۔
کئی ماہ سے طلاق کی افواہیں گردش کرنے کے بعد دونوں نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے نہ تصدیق کی اور نہ تردید کی ہے۔
تاہم اس دوران شعیب ملک متعدد بار ثانیہ مرزا کا نام لیتے ہوئے ان کی تعریف کرچکے ہیں۔
ایک انٹرویو میں وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ نہ صرف ان کے اور ثانیہ مرزا بلکہ پوری دنیا کے جوڑوں کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور شاید ہی کوئی ایسا شادی شدہ جوڑا ہے جن کے درمیان کبھی اختلافات نہ ہوتے ہوں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق لی، ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں، وہ ایک عرصے تک نظر انداز کرتی رہیں، صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ نے انتہائی قدم اٹھایا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے مختصراً کہا کہ ’یہ خلع ہے‘۔
یعنی ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے طلاق لی ہے۔
چند دن قبل ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ’شادی اور طلاق دونوں مشکل ہوتے ہیں آپ کو اپنا مشکل فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔‘ اس کے علاوہ انھوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی اور اس کے ساتھ لکھا تھا ’جب کچھ آپ کے دل کے سکون کو خراب کرے، اسے چھوڑ دو۔‘
اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی شادی کووڈ کے دوران اکتوبر 2020 میں ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی جس میں چند دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔ لیکن کچھ عرصہ کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کرنے لگیں تاہم اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ دونوں ہی اپنے سابق پارٹنرز سے باقاعدہ طلاق لے چکے تھے لیکن یہ خبر میڈیا سے چھپائی رکھی۔ تاہم دو ماہ قبل نومبر 2023 میں ان کی طلاق کی خبریں سامنے آئی تھی۔
بعدازاں ثناء جاوید اور عمیر جسوال دونوں نے ہی ایک دوسرے کے ہمراہ تمام تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دی تھیں اور ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تھا
ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے اور قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے، شعیب اور ثانیہ کے تعلقات خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی دبئی بھی گئی۔
علیحدگی کے بعد جوڑے نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کا بیٹا اذہان اپنی والدہ کے پاس رہے گا اور دونوں مل کر بیٹے کی کفالت کریں گے۔
خیال رہے کہ دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔
شعیب ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ ثناء جاوید کو شادی کے موقع پر انگوری اور ہلکے گلابی امتزاج کے لباس اور ہلکے میک اپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ ثناء جاوید نے شادی کی اس یادگار تقریب میں پاکستانی معروف ڈیزائنر حسین ریحار کے جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے۔
شعیب ملک اپنی دوسری شادی پر سفید رنگ کی شیروانی اور میچنگ شال میں نظر آئے۔
یاد رہے کہ شعیب ملک نے بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں ہونے والی شادی کے موقع پر بھی سفید رنگ کی شیروانی میچنگ شال کے ساتھ زیب تن کی تھی۔
حال ہی میں ہونے والی ان کی شادی کے لک نے ماضی کی یاد ایک بار پھر تازہ کردی۔
مداح جہاں ثناء جاوید اور شعیب ملک کی شادی سے کشمکش میں ہیں ۔وہیں وہ اس بات پہ بھی حیران ہیں کے رشتے کی شروعات کب ہوئی؟
شعیب ملک کی جانب سے شادی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کمنٹس میں تبصرہ کر رہے کہ ان کے تعلقات کا آغاز نجی چینل کے گیم شو سے ہوا۔
شعیب ملک نے گزشتہ برس 25 مارچ 2023 کو ثناء جاوید کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروگرام میں ان کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرکے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی تھی اور کیپشن میں اداکارہ کے لیے ’بڈی‘ کے الفاظ استعمال کئے تھے۔
انہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے بڈی‘ اور ساتھ میں ’ہیپی برتھ ثناء‘ کے ہیش ٹیگ کا بھی اضافہ کیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…