پاکستانی فوج کی کارکردگی متاثر رینک میں تنزلی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ویب سائٹ ’گلوبل فائر پاور‘ ہر سال افواج کی پاور انڈیکس ریٹنگ جاری کرتی ہے، 2024 کے انڈیکس میں 145 ممالک کی فوجی قوت کا جائزہ لیا گیا ہے۔

Pakistan Army Ranking 2024

رواں سال جاری ہونے والی گلوبل فائر پاور کی فہرست میں امریکا سرِ فہرست جبکہ پاکستانی افواج اس فہرست میں 9ویں نمبر پر ہیں، جس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.1711 ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوبل فائر پاور نے دنیا کی طاقتور افواج کی فہرست جاری کردی ، جس میں امریکا پہلے، روس دوسرے، چین تیسرے نمبر پر ہے۔

فہرست میں پاکستانی فوج کا نواں نمبر ہے، گلوبل فائر پاور انڈیکس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی فوج کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.1711 ہے اور پاکستانی فوج کی موجودہ افرادی قوت 6 لاکھ 54 ہزار ہے، اس لحاظ سے پاکستان 145 ممالک میں سے ساتویں نمبر پرہے۔

Image Source:Unsplash

فہرست کے مطابق انڈیا چوتھے، جنوبی کوریا پانچویں، برطانیہ چھٹے، جاپان ساتویں،ترکیہ آٹھویں اوراٹلی دس ویں نمبر پرہے۔

واضح رہے کہ گلوبل فائر پاور انڈیکس کے مطابق فہرست میں رینکنگ کی بنیاد 60 سے زائد عناصر کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے، جن میں ملٹری یونٹس کی تعداد، ملک کی معاشی پوزیشن اور جغرافیائی حیثیت جیسے عوامل شامل ہوتے ہیں۔

پانچ سال کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو گلوبل فائر پاور کی 2018 میں جاری کردہ فہرست کے مطابق پاک فوج 18ویں نمبر پر تھی، بعدازاں 2019 میں تین درجے بہتری دیکھنے میں آئی اور پاک افواج  15 ویں نمبر پر آگئی۔ 

ملٹری اسٹرینتھ رینکنگ 2020، 2021 اور 2022 میں پاک فوج بالترتیب 15 ویں، 10 ویں اور 9 ویں نمبر پر موجود تھی تاہم سال 2023 میں 0.1694 کے پاور انڈیکس کے ساتھ اس کی رینکنگ میں بہتری دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ برس پاکستان فوج کا 7واں نمبر تھا۔ 

مسلسل پانچ برس تک طاقت اور صلاحیت میں بہتری کے بعد رواں سال دو درجے تنزیلی سے پاک افواج 9ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ 

گلوبل فائر پاور انڈیکس ہر سال فوجی قوت کےمطابق ممالک کی درجہ بندی کرتا ہے،جس میں ایک سو پینتالیس ممالک کی رینکنگ کی بنیاد ساٹھ سے زائد فیکٹرز کو مدنظر رکھ کرکی جاتی ہے۔

جن میں ملٹری یونٹس کی تعداد، ملک کی معاشی پوزیشن اور جغرافیائی حیثیت جیسےعوامل شامل ہیں۔

دوسری جانب دنیا کی 10 کمزور ترین افواج رکھنے والے ممالک میں بھوٹان، ملڈووا، سرینیم، صومالیہ، بنین، لائبیریا، بیلیز، سیئرا لیون، سینٹرل افریقن ریپبلک اور آئس لینڈ شامل ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

13 hours ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

14 hours ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

5 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

7 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago