شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے راہیں جدا کرلیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی بھارتی اہلیہ کی علیحدگی کی خبریں گزشتہ دنوں سے زبان زد عام ہیں جبکہ اس معاملے پر دونوں طرف سے خاموشی ہے لیکن اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک اور  ثانیہ مرزا نے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے شعیب ملک کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کاغذی کارروائی مکمل ہونا باقی ہے۔شعیب ملک کے ٹیم ممبر کی جانب سے بھی یہ کہا گیا ہے کہ دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے تاہم اس کی تصدیق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا خود کریں گے۔البتہ اس جوڑے کی جانب سے ابھی تک ان قیاس آرائیوں یا علیحدگی کی افواہوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

Image Source: Instagram

واضح رہے کہ ٹینس اسٹار نے حال ہی میں انسٹاگرام پرایک اسٹوری شیئر کی جو اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ اس جوڑے کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں اور ان کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس پوسٹ میں لکھا تھا کہ ٹوٹے ہوئے دل کہاں جاتے ہیں، اللہ کو پانے کے لیے۔ثانیہ کی اس پوسٹ پر مداح بھی کافی پریشان ہوگئے اور اس جوڑے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ثانیہ مرزا کی یہ واحد پوسٹ نہیں بلکہ چند دنوں پہلے بھی ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے چار سالہ بیٹا اذہان بیٹے کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھاکہ ’وہ لمحات جو مجھے مشکل ترین دنوں سے گزرنے میں مدد دیتے ہیں’۔

جبکہ اکتوبر کے آخر میں اس جوڑے نے اپنے بیٹے کی سالگرہ منائی جس کی تصاویر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں تھیں تاہم ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سالگرہ کے حوالے سے کوئی تصاویر یا ویڈیوز شیئر نہیں کیں جس کی وجہ سے افواہوں کا سلسلہ مزید بڑھ گیا۔البتہ علیحدگی اور طلاق کی خبروں کے باوجود سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ایک دوسرے کو فولو کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا ان دنوں دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان میں ایک نجی ٹی وی چینل پر اسپورٹس پروگرام کررہے ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان پہلی ملاقات 2003 میں ہوئی تھی اور 2009 تک دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوچکے تھے۔پھر انہوں نے 2010 میں 12 اپریل کو شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں دبئی منتقل ہوگئے تھے، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی شوقین نکلیں

علاوہ ازیں، اپنی شادی کی ایک دہائی مکمل ہونے کے بعد ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں شعیب ملک کو دنیا کا سب سے ان رومانٹک انسان قرار دیا تھا۔اس انٹرویو میں شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھارتی ٹینس اسٹار نے بتایا کہ شعیب ملک سچے دل کے انسان ہیں اور انہوں نے ثانیہ سے دوستی کے کچھ عرصے بعد ہی کہا کہ وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔شعیب ملک نے اس معاملے میں ان کی رضامندی کے بعد اپنے گھر والوں سے بھی بات کرنے کا بتایا۔ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ان سے کوئی بات نہیں چھپائی اور انہیں صاف صاف کہا کہ اگر وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ سے بھی بات کرینگے۔ثانیہ مرزا نے مزید بتایاتھا کہ شعیب ملک کی سچائی سے ہی ان کا پیار اور دوستی ایک مستقل رشتے میں بدل گئے اور انہوں نے شادی کرلی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago