شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے تعلقات میں خرابی اور مبینہ علیحدگی کی افواہوں کے درمیان دونوں کو ‘دی مرزا ملک شو’ کی شوٹنگ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد ان کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ تاہم دونوں کی جانب سے ابھی تک ان افواہوں پر کوئی وضاحت بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

پاکستانی اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل سے اس شو کا پہلا پوسٹر شیئر کیا گیا، اور پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’دی مرزا ملک شو‘ بہت جلد صرف اردو فلکس پر نشر ہوگا۔تاہم شو کی ریلیز کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Image Source: Instagram

اس شو کی شوٹنگ کے دوران  ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں گئیں جو بعدازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

وائرل ہونیوالی ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں دونوں کو اداکاروں فہد مصطفیٰ، عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کے سیٹ پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ سیٹ پر لی گئی ایک اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس جوڑے کے درمیان ویسی گرمجوشی نہیں جیسی ایک شادی شدہ جوڑے میں دیکھی جاتی ہے، دونوں ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب، دونوں اسٹارز کے آنے والی شو کی ریکارڈنگ کے دوران بنائی گئی مختصر ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے سکھ کا سانس لیا اور ان کو ہمیشہ ایک ساتھ رہنے کی دعائیں دیں۔چند روز قبل بھی شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو سالگرہ پر مبارک باد بھی دی تھی، جس سے  شائقین خوش ہوئے تھے اور لسمجھ گئے تھے کہ ان کی طلاق کی خبریں غلط ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے ثانیہ اور شعیب کے بارے میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہیں اور بھارتی میڈیا نے متعدد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ایک دوسرے کو فولو کرتے رہے۔اسی دوران ان کے آنے والے شو ’دی مرزا ملک شو‘ کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ان کی طلاق کی خبریں غلط تھیں اور یہ شو کو مشہور کرنے کے لیے پھیلائی گئی تھیں۔اس سے متعلق جب ایک مقام پر شعیب ملک سے پوچھا گیا تو انہوں نے ان تمام افواہو ں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ ان افواہوں کو نظر انداز کریں تاہم اب دونوں کی ایک ساتھ تصویر سامنے آنے کے بعد تمام افواہیں خود بخود دم توڑ گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی شوقین نکلیں

اس کھلاڑی جوڑے نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں پسند کی شادی کی تھی۔ ان دونوں کی پہلی ملاقات 2003 میں ہوئی تھی اور 2009 تک دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوچکے تھے پھر انہوں نے 2010 میں 12 اپریل کو شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں دبئی منتقل ہوگئے تھے، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے اذہان مرزا کی پیدائش ہوئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago