مشکلات کے گرد گھیری بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے سر کا کچھ حصہ منڈوالیا، ابتداء میں لوگوں کا خیال تھا کہ شاید اداکارہ کا یہ کوئی نیا ئیر اسٹائل ہے تاہم ان کے سر منڈوانے کی حقیقت کچھ اور سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جسے دیکھ کر اداکارہ کے مداح اور صارفین حیران رے گئے تھے کہ اداکارہ نے پیچھے سے اپنے سر کا کچھ حصہ منڈوالیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کی خبروں کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے ایک منت مانگی تھی کہ اگر ان کے شوہر راج کندرا مبینہ فحش فلموں کی پروڈکشن کے کیس سے بری ہو جاتے ہیں تو وہ اپنے سر کا کچھ حصہ منڈوا لیں گی. اس ہی سلسلے میں جیسے ہی راج کندرا کی بیل ہوئی تو اداکارہ نے اپنی منت پوری کرتے ہوئے اپنے سر کا کچھ حصہ منڈوالیا ہے۔
اگرچے ابتداء میں بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ اداکارہ شلپا شیٹی کا موسم گرما کے حوالے سے کوئی نیا ئیر اسٹائل ہے، لیکن اس انوکھے اور منفرد اقدام کے پیچھے بالکل مختلف مقصد تھا۔ بالی ووڈ اداکار کے لیے پچھلے دو ماہ انتہائی سخت رہے ہیں جس کو لیکر اکثر وہ سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کی گرفتاری کے حوالے سے حوصلہ افزا پوسٹس شیئر کرتی رہتی تھیں۔ یہی نہیں فحاش فلموں کے کیس میں شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹھی نے دو ہفتے بعد ہی دوبارہ اپنے تمام کاموں کو شروع کر دیا تھا۔
شلپا شیٹی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بالوں کا نیا انداز شیئر کیا گیا، اداکارہ لکھتی ہیں کہ “آپ کوئی بھی دن خطرات مول لیے بغیر اور اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلے بغیر نہیں گزار سکتے ہیں: خواہ وہ ایک بالوں کا انڈر کٹ بز کٹ ہی کیوں نہ ہو یا اپنا نئی ایروبک ورزش کو انجام دیناہو، جو ‘ ٹرائبل اسکواٹس’، ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ “یہ ورزش جسم کے نچلے حصے کے تمام پٹھوں، کندھوں، بازو اور ٹانگوں کے ہم آہنگی، رفتار اور چستی، اور سب سے اہم یہ ہمارے دماغ اور جسم پر کام کرتا ہے۔” “روٹین میں ہر ایک کے درمیان صرف 30 سیکنڈ کے وقفے کے ساتھ 60 سیکنڈ کے 4 سیٹ کرنا شامل ہے۔ فرق کو دیکھنے کے لیے مسلسل کوشش کریں کیونکہ جیسے وہ کہتے ہیں، ‘نو گٹس، نو گلوری۔
لہذا اب اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا ضمانت پر جیل سے گھر آچکے ہیں، جس پر اداکارہ نے اپنی منت پوری کرتے ہوئے اپنے سر کا کچھ حصہ منڈوالیا ہے۔ اداکار اور ان کے اہلخانہ پچھلے کچھ عرصے سے راج کندرا کی گرفتاری کے باعث شدید ذہنی تناؤ اور مشکلات کی زد میں تھے، اس فیصلے ان کی مشکلات میں بظاہر کافی آسانیاں سامنے آئی ہیں۔
مزید پڑھیں: معروف بالی ووڈ کوریوگرافر سروج خان کب اور کیسے مسلمان ہوئیں تھیں؟
واضح رہے ممبئی پولیس نے راج کندرا کو 19 جولائی کو ہاٹ شاٹس نامی ایپ کے ذریعے فحش مواد بنانے اور تقسیم کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس تحقیقات کے مطابق ، راج کندرا نے مبینہ طور پر اپنی کمپنی کے ممبئی دفاتر کیا استعمال ممنوعہ مواد بنانے کے لیئے روزانہ استعمال کرتے تھے اور پیسوں پر دیکھنے والوں کے لیئے ان مواد کو ہاٹ شاٹس اور بولی فیم ایپس پر اپ لوڈ کرتے تھے۔
یاد رہے کچھ عرصہ قبل ممبئی پولیس کو اس کیس سے متعلق بیان دیتے ہوئے اداکارہ شلپا شیٹھی نے موقف اپنایا تھا کہ وہ فحاش ایپس یا اپنے شوہر راج کندرا کھ کسی بھی دوسری سرگرمیوں سے متعلق کچھ نہیں جانتی تھیں، کیونکہ وہ بہت مصروف رہی ہیں۔شلپا شیٹھی کے انوکھے ہئیر اسٹائل کی وجہ سامنے آگئی
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…