شہزاد رائے کا ‘جواں عمر’ نظر آنے کا راز کیا ہے؟

مایہ ناز گلوکاروسماجی کارکن شہزاد رائے کی فٹنس کے سب ہی دیوانے ہیں۔ ان کے جواں عمری اور فٹ نظر آنے کے متعلق مداح کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کی عمر رک سی گئی ہے۔ بالآخر 44 سالہ گلوکار نے مداحوں کو اپنے فٹ نظر آنے کا راز بتا دیا ہے۔

حال ہی میں شہزاد رائے نے احسن خان کے پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں شرکت کی۔ پروگرام میں جب گلوکار سے فٹنس کے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایک تومیں بچپن سے ہی گارہا ہوں ، دوسرا انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نے عمر کے معاملے پر سپریم کورٹ سے اسٹے لیا ہوا ہے۔

Image Source: Instagram

گلوکار نے کہا کہ جواں دکھنے کی کوئی اور وجہ نہیں بس یہ ہی کہ وہ بہت زیادہ ورزش کرتے ہیں۔ شہزاد رائے نے کہا کہ وہ فٹنس کے معاملے میں شاہد آفریدی سے متاثر ہیں ۔مزید کہا کہ ڈائٹ کے خیال سے زیادہ وہ ورزش پر بہت دھیان دیتے ہیں تاکہ وہ شیپ میں رہیں۔

Image Source: Instagram

گلوکار شہزاد رائے کے حوالے سے یہ بات قابل ذکر ہے کہ وہ ملک میں تعلیم، حفظان صحت اور دیگر سماجی مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں، اسی وجہ سے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین ان سے متاثر بھی ہیں۔ انہوں نے گلوکاری کی آغاز 1995 میں کیا اور 6 البم ریلیز کیے، انہوں نے کئی مشہور گانے گئے ۔

گلوکاری کے علاوہ شہزاد ایک نان گورنمنٹ آرگنائزیشن ”زندگی ٹرسٹ“ سے صدر بھی ہیں۔ شہزاد رائے نے 2 ڈاکومینٹریز ”چل پڑھا” اور “واسو اور میں“ ریلیز کی ہیں۔ جن کے بعد شہزاد کو بے پناہ داد وصول ہوئی اور ان کی شہرت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ شہزاد رائے کو ان کی اعلیٰ خدمات کی بدولت انہیں ستارہِ امتیاز سے بھی نوازہ گیا ہے۔

Image Source: Instagram

شہزاد رائے کو ان کی منفرد گلوکاری اور سماجی مسائل کو موسیقی کے ذریعے پیش کرنے کی وجہ سے تو شہرت حاصل ہے ہی اس کے علاوہ لوگ ان کی فٹنس کی وجہ سے بھی ان سے حد درجہ متاثر ہیں۔ سوشل سائٹس پر آئے دن گلوکار کو لڑکیوں کی جانب سے شادی کی پیشکش ہوتی رہتی ہے۔ گزشتہ برس بھی روڈ سیفٹی سے متعلق ان کے ویڈیو پیغام پر حیا بخاری نامی فیشن جرنلسٹ نے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا اور کمنٹ کیا تھا کہ کیا کوئی گلوکار کو ان سے شادی کے لیے راضی کرسکتا ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے لکھا تھا کہ وہ وعدہ کرتی ہیں کہ وہ ان کے اسکن کیئر مصنوعات کبھی استعمال نہیں کریں گی۔

یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے کو اکثر و بیشتر دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کی اکثر سنجیدہ قسم کی پوسٹس بھی صارفین کے مختلف جوابات کی نذر ہوجاتی ہے۔ کچھ دنوں پہلے ایسی ہی ایک سنجیدہ پوسٹ پر ایک مداح کی جانب سے گلوکار کو دلچسپ انداز میں شادی کی پیشکش کردی گئی تھی۔ ہوا کچھ یوں کہ اداکار نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں مٹھائی اور گرین ٹی کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ گرین ٹی کو مٹھائی پر ترجیح دینی چاہیے کیونکہ زندگی میں جو تھوڑی خوشی مِل سکتی تھی وہ بھی ناملے۔

مزید پڑھیں: صبح نہار منہ پانی میں بھیگے بادام کے استعمال کے پانچ زبردست فوائد

اس پوسٹ پر کئی لوگوں نے تبصرہ کیا لیکن ایک خاتون مداح نے ایسا کمنٹ کیا جو وائرل ہوگیا۔ ثنا خان نامی صارف نے گلوکار کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ سے شادی کرلیں، میں روز  آپ کو اپنے خون سے گرین ٹی بنا کردوں گی۔ صارف کی اس ٹوئٹ پر شہزاد رائے نے مزاحیہ انداز میں ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ برائے مہربانی ایسی باتیں نا کریں، لوگ مجھے ویمپائر کہنے لگیں گے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago