اداکارہ منال خان کے منگیتر احسن محسن اکرام کو ڈرائیونگ کے دوران اپنی منگیتر سے گانے کی فرمائش کرنا مہنگا پڑ گیا کیونکہ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ویڈیو پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان دونوں کو روڈ سیفٹی پر لیکچر دے دیا ہے۔
حال ہی میں احسن محسن اکرام نے انسٹاگرام اسٹوری پر مختصر ویڈیو شیئر کی ، جس میں وہ اپنی منگیتر منال خان کے ساتھ کار میں سفر کرتے دکھائی دئیے۔ اس ویڈیو میں احسن محسن اکرام گاڑی چلاتے ہوئے منال خان کی ویڈیو بنا رہے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ گانا گاؤ۔ منال خان تھوڑا سوچ کر بچوں کا مقبول گانا ’’بے بی شارک‘‘ گانا شروع کردیتی ہیں اور انہوں نے سیٹ بیلٹ بھی نہیں باندھی ہوئی۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین نے منال خان کی اس ویڈیو کو خاصا پسند کیا اور انہیں کیوٹ قرار دیا۔ لیکن سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں منال خان اور احسن محسن اکرام کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ انہیں روڈ سیفٹی کو ترجیح دینی چاہیے۔
شنیرا اکرم نے منال خان کی یہ ویڈیو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی اور لکھا آپ دونوں مشہور ہیں اور آپ دونوں کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز ہیں کیا آپ دونوں کے لیے تھوڑا سا زیادہ ذمہ دار ہونا بہت مشکل ہے؟ شنیرا اکرم نے مزید لکھا ڈرائیونگ کرتے وقت اپنی سیٹ بیلٹ باندھیں اور اپنی نظریں روڈ پر رکھیں۔ معاف کرنا لیکن یہ گانا اس وقت بالکل بھی کیوٹ نہیں لگے گا جب منال خان اسے اسپتال میں گا رہی ہوں گی۔
خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی آسڑیلوی اہلیہ شنیرااکرم اکثر اپنی منفرد ٹویٹس کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں جیسا کہ پچھلے دنوں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران شادی کی بڑی تقریبات پر تشویش کا اظہار کیا اور لوگوں کو تقریبات مختصر رکھنے کی تجویز دی ہے۔
علاوہ ازیں ،انہوں نے کراچی کے ساحل سی ویو کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی جس میں ساحل پر موجود کچرہ اور گندگی واضح طور پر دکھائی دے رہی تھی۔ وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ کی ٹوئٹس پر ہزاروں لوگوں نے تبصرے کیے اور گندگی کے حوالے اٹھائی گئی آواز کام کر گئی ۔ اس تنقید کے اگلے ہی روز انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور سی ویو پر صفائی کا کام شروع کر دیا۔ صفائی کے عمل کی تصویر ایک صارف نے سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی ہے جس پر لوگوں نے شنیرا اکرم اور وسیم اکرم کی خوب تعریفیں کیں اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں: منال اور احسن کی منگنی پر تنقید کرنے والوں کو ایمن خان کا کرارا جواب
واضح رہے حال ہی میں منگنی کرنے والے جوڑے اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کے لئے یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے، جب انہیں سوشل میڈیا پر کسی نامور شخصیت کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نور بخاری نے لکھا تھا کہ مجھے واقعی اداکارہ منال خان اور اداکارہ ایمن خان بہت زیادہ پسند ہیں، اگر منال خان اور احسن خان کی شادی ہوگئی ہے اور پھر اس طرح کی تصوریں لیکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کوئی غلط بات نہیں ہے، لیکن اگر ان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور اس کے باوجود وہ نامناسب تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں ، تو پھر یہ نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ کیونکہ نکاح سے قبل اس طرح کی تصویریں شئیر کرنا درست نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ “اور ان کے والدین خوش ہیں”.
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…