محبت سچی ایک ہی بار ہوتی ہے، اداکار شہروز سبزواری

معروف اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس خبر خبر کا اعلان کیا گیا۔ دونوں فنکاروں کی شادی کی خبر کو لیکر سوشل میڈیا کئی ہفتوں تک چرچہ رہا تھا، ناقدین نے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور افسوس یہ تنقید کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اگرچے شہروز سبزواری کی یہ دوسری شادی ہے تاہم انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے محبت صرف ایک ہی بار کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی خبر پر ابتداء میں ماڈل صدف کنول کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، کسی نے انہیں گھر توڑنے والی قرار دیا، تو کسی نے دھوکہ بازی کے الزامات عائد کئے۔ تاہم اس موقع پر شہروز سبزواری کی جانب سے صدف کنول کا کھل کر دفاع کیا گیا، ان کے الفاظ تھے کہ محض اس لئے کے ہم نے ساتھ کام کیا، اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھے یا وہ میرے اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کی وجہ تھیں۔

Image Source: File

بعدازاں صدف کنول اور شہروز سبزواری کی جانب سے باقاعدہ شادی کے اعلان پر انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حال ہی میں اداکار شہروز سبزوارینے اے آر وائی نیوز کے پروگرام “ہر لمحہ پرجوش” میں بطور مہمان شرکت کی تھی، جہاں دوران پروگرام وسیم بادامی کے ساتھ معصومانہ سوالات کے سیگمنٹ میں اداکار نے بتایا کہ سچی محبت زندگی میں ایک ہی بار ہوتی ہے، ان کے مطابق یہ زندگی کی ایک حقیقت ہے.

Image Source: Instagram

شہروز سبزواری کے کہنا تھا کہ آپ زندگی میں صرف ایک بار محبت کر سکتے ہیں، یہ ایک تلخ حقیقت ہے، ساتھ ہی انہوں نے انتہائی پراعتماد انداز میں کہا کہ سچی محبت ایک ہی بار ہوتی ہے۔

اداکار شہروز سبزواری کے اس بیان پر پروگرام کے میزبان وسیم بادامی جہاں بظاہر حیران ہوئے وہیں انہوں نے اداکار سے پوچھا کہ انہیں بھی سچی محبت ایک ہی بار ہوئی ہے، جس پر شہروز سبزواری نے مسکراتے ہوئے کہا یہ حقیقت ہے کہ انہیں محبت ایک ہی بار ہوئی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول نے مارننگ شو میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے دوسری شادی وجہ بتاتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ سائرہ یوسف سے طلاق کے بعد وہ غیر شادی شدہ نہیں رہنا چاہتے تھے۔

شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ میری شادی کرنے کی نیت تھی، اس لیے میں نے صدف کنول کو سب کچھ بتا دیا، میں زندگی کے جس دور سے گزر رہا تھا اس کے بعد اکیلا نہیں رہنا چاہتا تھا۔ میں بہت مذہبی ہوں، ہمارا مذہب جن باتوں کی اجازت نہیں دیتا، بطور انسان میں ان سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ہم مجبور لوگ ہیں لیکن اگر ہم شادی کرلیں، تو چیزیں خوبصورت ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ اس کے لئے راستہ بنا دیتا ہے، جس سے وہ انسان نکاح کرنا چاہتا ہے، ان کے کیس میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

دوسری جانب صدف کنول نے شہروز سبزواری کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے میری بہت رہنمائی کی، یہ اچھی شخصیت کے ساتھ ایک بہت اچھے انسان بھی ہیں، ان کے والدین نے بہت اچھی تربیت دی ہے۔ جبکہ میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ سادگی سے گھر میں ہی شادی کروں اور اتفاق سے ایسا ہی ہوا، ان کی ساس نے اس وقت مجھے اپنا لال جوڑا دیا تھا۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ صدف کنول نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی تھی، جس کی میزبانی اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف کر رہیں تھیں۔ اس پروگرام میں شہروز سبزواری کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وہ اداکارہ صدف کنول کب اور کہاں ملے اور کیسے ان کی دوستی محبت میں تبدیل ہوئی

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago