شہروز سبزواری نے اہلیہ کے لیے دعا کرنے کی درخواست کردی

شہروز سبزواری اور صدف کنول شوبز انڈسٹری کی مشہور ترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں جنہیں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا، پھر بھی وہ کچھ ہی وقت میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی بننے میں کامیاب ہوگئے۔

حال ہی میں یومِ آزادی کے حوالے سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں صحافی نے شہروز سبزواری سے اہلیہ سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ اہلیہ صدف  کنول گھر پر ریلیکس کر رہی ہیں کیوں کہ انہیں ان دنوں آرام کی ضرورت ہے۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر شہروز سبزواری نے دوران گفتگو مداحوں سے اہلیہ کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی اور بتایا کہ انشاءاللہ جلد بچے کی خوشخبری سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں دوسرے بچے کے لیے خاصا پرجوش ہوں، بچے کی پیدائش کے لیے پروڈیوسرز سے 10 سے 15 دن کی چھٹی بھی مانگ رہا ہوں لیکن فی الحال ابھی تک نہیں مل سکی ہے۔ شہروز سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ میں 24 گھنٹے بچوں کی دیکھ بھال کرسکتا ہوں۔

خیال رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی نورے ہے۔ دونوں کے درمیان مارچ 2020 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے چند ہفتوں بعد شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کی کرلی جبکہ سائرہ یوسف نے تاحال شادی نہیں کی ہے۔ لیکن طلاق کے باوجود یہ دونوں والدین اپنی بیٹی کی پرورش میں اپنا کردار بخوبی ادا کررہے ہیں۔

Image Source: Instagram

اس سے قبل احسن خان کے شو میں شہروز سبزواری نے بھی اپنی بیٹی کےحوالے سے بتایا تھا کہ نورے اپنی والدہ سائرہ کے ساتھ رہتی ہے اور وہ اُس کی بہت اچھی تربیت کررہی ہے۔ شہروز سبزواری نے کہا تھا کہ اولاد کی تربیت ماں سے اچھی کوئی نہیں کرسکتا ہے اور سائرہ نے نورے کی بہت اچھی تربیت کی ہے۔

شہروز سبزواری نے سائرہ یوسف سے علیحدگی کے بعد ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کی تاہم سائرہ سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے جو کہ اس جوڑی میں طلاق کے بعد اپنے والد شہروز سبزواری اور والدہ سائرہ یوسف دونوں کے پاس رہتی ہے۔ جبکہ شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکاراوؤں میں کیا جاتا ہے سائرہ یوسف شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد کچھ عرصہ ٹیلی ویژن اسکرین سے غائب رہیں لیکن اب انہوں نے دوبارہ ماڈلنگ اور ایکٹینگ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور وہ ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے نئے ڈرامہ سیریل ‘صنف آہن’ میں آرزو کا کردار بخوبی نبھاتی نظر آئیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago