انشا آفریدی کے شادی کے لباس کی قیمت اور بہت کچھ شادی کے بارے میں

اس ہی سال فروری میں انشا آفریدی اور پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح ہوا تھا اور اسکے بعد سے دونوں کی شادی کی تاریخ کے بارے میں کئی خبریں گردش  کرر ہی تھیں، البتہ گزشتہ روزشاہد آفریدی نے شاندار اندازمیں اپنی  بیٹی کی رخصتی کر کے اپنے فرض سے سبکدوش ہوگئے۔
شادی کی تقریبات کا آغازدو ردن پہلے  مہندی کے فنکشن سے شروع ہوا جس کے اگلے دن بارات منعقد کی گئی اور دونوں ہی تقاریب کی بہت سی  ویڈیوز اور تصاویر  سوشل میڈیا پر وقفے وقفے سے وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ روز  شاہد آفریدی کی صاجزادی انشا آفریدی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس کے بعد شاہد آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک حسین تصویر کے ساتھ بیٹی کی محبت میں چار اشعار  بھی لکھے۔

شاہد آفریدی نےٓ ایک تصویر جاری کی ہے جو بارات کے دن کی ہے اور اس میں وہ انشا اور شاہین کو گلے لگائے کھڑے ہیں جبکہ عروسی جوڑے میں سجی سنوری انشا عقب سے نظر آرہی ہیں جس میں ان کا چہرہ اور مکمل لباس دیکھا نہیں جاسکا۔

Shaheen Ansha Afridi Shadi

انشا آفریدی کے عروسی لباس کی قیمت

قومی کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی انشا آفریدی نے اپنی رخصتی کے موقع پر روایتی سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا۔

تقریب کے شایانِ شان پہنے گئے انشا آفریدی کے اس دلفریب سُرخ لہنگا سنہرے دھاگے، نگوں اور موتیوں کے کام سے بھرپور ہے جبکہ اس جوڑے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ اس کا حسین دوپٹہ کررہا ہے۔

انشا نے اپنی بارات پر  پاکستانی معروف کلاتھنگ برانڈ ’ری پبلک ویمنز ویئر‘ کا حسین عروسی جوڑا پہنا جس کی قیمت 7 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ انشا کی  بہن اقصیٰ آفریدی نے  بھی اپنی شادی کی  یاد گار تقریب میں ’ریپبلک ویمنز ویئر‘ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیاتھا۔

آپ کو بتاتے ہیں کہ انشا آفریدی نے اپنے نکاح کے موقع پر بھی اسی برانڈ کے جوڑے کا انتخاب کیا تھا۔

انشا آفریدی کی شادی میں فوٹو گرافر

باپ بیٹی کے حسین رشتے اور رخصتی کے دن کے جذبات کی عکاسی کرتی یہ یادگار تصویر  ’فاطمہ طارق فوٹو گرافی‘ کا شاہکار ہے اور اس تصویر کو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیچ پر شیئر کرتے ہوئے اپنی خاتون فوٹو گرافرز عمرہ مغل کو کریڈٹ دیا ہے۔

اس خوبصورت تصویر  کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور صارفین بھی دل کھول کر اس تصویر  میں چھپے حسین جذبات کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس تصویر کی خوبی یہ بھی ہے کہ اس تصویر میں انشا آفریدی کا چہرہ ذرا  سا بھی نظر نہیں آرہا، نہ ہی شاہد آفریدی اور شاہین کے چہرےنمایاں ہیں اس کے باوجود تصویر اپنے مقصد میں پوری طرح سے کامیاب ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی کی فوٹوگرافی بھی ’فاطمہ طارق فوٹو گرافی‘ سے ہی کروائی تھی۔

فرقان سیلون

ویڈیو میں انشا آفریدی منہ موڑ کر کھڑی ہیں جس کے سبب ان کا چہرہ نظر نہیں آرہا لیکن ان کا سر پر اوڑھا گیا دوپٹہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

انشا آفریدی کا دوپٹہ پرنٹڈ ہے جس پر آسمانی، گلابی، لال، مرون رنگ کے پھول بنے ہوئے ہیں جبکہ دوپٹے کا بارڈر مرون ہے۔

گزشتہ روز فرقان نے ہی اپنے انسٹاگرام پیج پر اسی طرح کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس پر انشا آفریدی اور اقصیٰ آفریدی دونوں کے ہی نام لکھے تھے اور اسی سبب یہ واضح نہیں ہو پایا تھا کہ وہ سجی سنوری لڑکی دونوں بہنوں میں سے کون ہے،

اقصی آفریدی کی بہن کی شادی پر جھلک

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ انشا آفریدی کی بارات کی تقریب میں ان کی بڑی بہن اقصیٰ آفریدی کے لباس کی جھلک وائرل ہوگئی۔

اب پاکستانی میک اپ آرٹسٹ فرقان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’فرقان سلون‘ کے آفیشل پیج پر اقصیٰ آفریدی کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بھارتی گانا ’مادھانیا‘ کا مصرعہ ’بابل تیرے محلاں وچوں‘ لگایا گیا ہے۔ 

آپ کو یہ بھی بتاتے ہیں کہ انشا آفریدی اپنے نکاح پر فرقان سیلون سے تیار ہوئی تھی۔

اس ویڈیو میں اقصیٰ نے  بارات میں مرجنڈا اور گرین امتزاج کا   چھوٹی شرٹ کے ساتھ بھاری کام والا  سبز فرشی شرارہ زیب تن کیا ہے۔  مرجنڈا ٹشو کا دلکش دوپٹہ انکے سر پر سیٹ کیا گیا ہے اور انکے دوپٹے پر سبز بارڈر بنا ہوا ہےتاہم آج فرقان نےاس ویڈیو میں اقصیٰ آفریدی کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔۔

شادی میں شریک مہمانوں کی تصاویر

شادی کی تقریب میں  قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، مصباح الحق، سعید انور ، تنویر احمد اور سہیل خان دیگر کھلاڑیوں کے علاوہ سیاسی ، سماجی، مذہبی اور اہم سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی.

Image Source :Instagram
Image Source :Instagram
Image Source :Instagram

جب کے شوبز انڈسٹری کی جانب سے شرکت کرنے والے کئی چہروں میں اداکارہ جویریہ سعود، سویرا پاشا، ڈاکٹر و اداکارہ شائستہ لودھی  اداکار عدنان صدیقی ، اعجاز اسلم، ہمایوں سعید بھی شامل تھے جن کی تصویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

Image Source :Instagram
Image Source :Instagram
Image Source :Instagram
Image Source :Instagram

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago