شہباز گل اپنے نازیبا بیان پر قائم، مثال دینے کیلئے ایک اور غیر اخلاقی لفظ ادا کردیا

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل چند روز پہلے دئیے گئے اپنے نازیبا بیان پر قائم ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں بولا، انہوں نے پنجابی زبان کے الفاظ استعمال کیے جو گالی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل اس وقت تنقید کی زد میں آگئے جب انہوں نےنجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں اپنی جماعت کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے بحث و مباحثے کے دوران مشتعل ہوکر غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے اور کئی مرتبہ رمیش کمار کو گالی بھی دی۔شہباز گل کی یہ بات جس نے بھی سنی وہ حیران رہ گیا اور پھر ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بھی بحث کا موضوع بن گیا۔

Image Source: Twitter

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب ایک صحافی نے ان سے رمیش کمار کے لئے نازیبا لفظ استعمال کرنے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے جو لفظ استعمال کیا وہ گالی نہیں بلکہ انہوں نے اس کی مثال دیتے ہوئے ایک اور نازیبا لفظ استعمال کیا اور کہا کہ یہ لفظ بھی پنجابی میں گالی کے زمرے میں نہیں آتا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ میں نے پنجابی زبان کا ایک لفظ استعمال کیا جس  پر بڑی بحث ہوئی ، پنجابی زبان کے اسی لفظ کو انگریزی میں بروکر کہتے ہیں ۔

ایک صحافی نے ان سے کہا کہ  آپ کو پتہ ہوگا کہ دلال کس کو کہتے ہیں، مسلسل یہی کہہ رہے ہیں ، میرے خیال میں یہ قوم کی توہین ہے۔اس پر شہبازگل نے کہا کہ ہر جگہ کے لیے الفاظ الگ مفہوم رکھتے ہیں، مجھے بھی چند روز پہلے پتہ چلا، اس سے پہلے پتہ نہیں تھا، ہمارے پنجاب میں جب کسی خاتون کا شوہر فوت ہوجائے تو اسے رنڈی کہتے ہیں،  بیگم فوت ہوجائے تو مرد کو رنڈوا کہتے ہیں، کراچی کے ایک صحافی دوست نے بتایا کہ ان کے ہاں گالی ہوتا ہے، اسی طرح جسے انگریزی میں بروکر کہتے ہیں، اسے پنجابی میں دلال کہتے ہیں۔

اس وقت ملک کے سیاسی منظر نامے میں ہلچل مچی ہوئی ہے کیونکہ اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے اور ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ہنگامہ آرائی ہے۔ جہاں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد وزیر اعظم خان کی حکومت کو دباؤ میں ڈال رہی ہے وہیں حکمران پی ٹی آئی رہنماؤں نے نہ صرف اپنے مخالفین کے خلاف بلکہ اپنی ہی پارٹی کے خلاف بغاوت کرنے والے کے خلاف بھی اپنا لہجہ سخت کرلیا ہے۔

دریں اثنا، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی قانون سازوں کے ناراض گروپ کو سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ “بے شرم ایم این اے پہلے استعفیٰ دیں اور آزادانہ طور پر الیکشن لڑیں اگر وہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ڈاکٹر شہباز گل کی انڈوں اور سیائی کا حملہ

علاوہ ازیں ، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل اپنی بیان بازیوں کی وجہ سے اکثر ہی تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی تو جب بھی شہباز گل کی ایک ٹوئٹ کافی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ نواز شریف کو اب ایسی بیماری بھی ہوگئی جو خواتین کو ہوتی ہے۔ ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ کارڈیالوجسٹ کی تیار کردہ میڈیکل رپورٹ میں بالواسطہ طور پر سفارش کی گئی ہے کہ اس کے مریض کو شادی کرلینی چاہیے کیونکہ وہ دل ٹوٹنے کے سنڈروم کا شکار ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 day ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago