دوسری شادی کی پیشکش قبول کرنے میں 2 سال کا وقت لیا، شگفتہ اعجاز

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اداکاری کیساتھ ایک بیوٹی سیلون بھی چلاتی ہیں جو کافی مشہور ہے اور ان کا یوٹیوب چینل بھی ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل کے لئے بھی وہ ایک جانا پہچانا چہرہ ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی دوسری شادی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ہے۔

اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان اداکارہ فضا علی نے شگفتہ اعجاز سے ان کی ذاتی زندگی پر سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ کی دوسری شادی لو میرج تھی یا والدین کی پسند سے ہوئی تھی؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ ‘یہ ایک مکسچر تھا، میرے شوہر نے مجھے شادی کی پیشکش کی لیکن میں کافی عرصے تک الجھن کا شکار رہی، میں اپنی بچی کی اکیلے پرورش کررہی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ شادی نہیں کرنی چاہیے’۔

Image Source: Instagram

شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ ‘میرے شوہر یحییٰ صدیقی اپنی بات پر قائم رہے اور میرے معاملے میں ثابت قدم رہے، انہوں نے ٹھان لی تھی کہ اسی سے شادی کرنی ہے، میں نے شادی کی پیشکش قبول کرنے میں 2 سال کا وقت لیا’۔

Image Source: Instagram

ڈراموں کے علاوہ شگفتہ اعجاز سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکیٹو رہتی ہیں اور اکثر ہی اپنی فیملی کے حوالے سے کوئی نہ کوئی پوسٹ شیئر کرتی نظر آتی ہیں، جس میں اُن کی اپنے اہل خانہ کے لیے محبت صاف جھلک رہی ہوتی ہے۔ اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی فیملی سے بے حد قریب ہیں اور اُن سے بہت محبت کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے دوسرے شوہر کا نام یحیٰ صدیقی ہے۔اداکارہ کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی عنیا علی ہے جب کہ دوسرے شوہر سے تین بیٹیاں حیا صدیقی، ایمان صدیقی اور نبیہا صدیقی ہیں۔ سینئر اداکارہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1990 کی دہائی میں پی ٹی وی ہوم کے کلاسک ڈراموں سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا اور پھر ان کی کامیابیوں کا سفر کاظم پاشا کی مقبول ٹیلی ویژن سیریز ’جانگلوس‘ سے ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے متعدد نامور ڈراموں میں کام کیا۔ ان کو ڈرامہ ’میرے قاتل میرے دلدار‘کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

نکاح نامے پر شرط رکھی ہے کہ آریز دوسری شادی نہیں کرسکتے،اداکارہ حبا بخاری

علاوہ ازیں، گزشتہ دنوں ڈرامہ سیریل ‘بھڑاس’ ، ‘بساط’ اور ‘بچھو’ میں پرفارمنس دینے والی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سیدہ طوبیٰ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے نیلے رنگ کا ڈریس پہنا ہوا تھا،جس میں ان کی شخصیت مزید متاثر کن لگ رہی تھی۔ مذکورہ پوسٹ پر ان کے خوبصورت نین نقش اور دلکش شخصیت سے متاثر ہوکر ایک صارف نے انہیں شادی کی پیشکش کردی۔ اس صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے طوبیٰ سے پوچھا کہ ‘شادی کروگی؟ تاہم صارف کے اس کمنٹ پر طوبیٰ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago