بھارت: شادی کی تقریب میں رخصتی کے وقت زیادہ رونے سے دلہن ہلاک

شادی میں رخصتی کے وقت اپنے گھر والوں سے بچھڑنے کا غم ہر دلہن کو رُلا دیتا ہے لیکن پڑوسی ملک بھارت میں ایک نئی نویلی دلہن کے ساتھ رخصتی کے وقت عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جس نے شادی کی تقریب کو غم میں بدل کر رکھ دیا۔ خبر رساں ادارہ دی کرنٹ کی جاری کردہ خبر کے مطابق بھارت میں رخصتی کے وقت مسلسل رونے کی وجہ سے دلہن کو دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر دم توڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست اوڈیشا کے علاقے سونپور میں شادی کی تقریب میں دلہن کی اچانک ہلاکت نے ماحول سوگوار کردیا۔

Image Source: Instagram

روزی ساہو نامی دلہن جن کا تعلق جلندا گاؤں سے ہے کی شادی ضلع بالاگیر میں تیتل گاؤں کے جو بسیکیسن پرادھن نامی شخص سے ہوئی تھی۔ شادی کی رسومات پوری ہونے کے بعد جب نوبیاہتا دلہن کے گھر والے اسے سسرال کے لیے رخصت کررہے تھے تو وہ اپنے گھر والوں سے مل کر اس قدر روئی کہ روتے ہوئے بے ہوش ہو کر گرپڑی اور جب دلہن کو اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

اس موقع پر اہل خانہ کا کہنا تھا کہ دلہن روزی ساہو کے والد کا چند ماہ قبل ہی انتقال ہوا تھا اور وہ اپنے والد کی موت اور انہیں کھو دینے کی وجہ سے صدمے میں تھی۔ جب کہ شادی کے تمام انتظامات دلہن کے ماموں نے کیے تھے۔

Image Source: Instagram

دلہن کی اس اچانک ہلاکت پر اہل محلہ نے بتایاکہ کہ اپنے والدکے اچانک انتقال کی وجہ سے گپتسواری ساہو رخصتی کے وقت دباؤ میں تھی اور اس کی شادی کا اہتمام بھی ماموں کی جانب سے کیا گیا تھا۔اہل محلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ  ہمیں توقع نہیں تھی کہ اس کی موت اس طرح ہوجائے گی، وہ اچھی لڑکی تھی۔

اس واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہےکہ دلہن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی معاملے کے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ دلہن کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ زیادہ رونے کی وجہ سے دلہن کی ہچکی بندھ گئی تھی جس کی وجہ سے اسے دل کا دورہ پڑا کیونکہ کبھی کبھی ہچکی کا اثر دل پر بھی پڑتا ہے۔

Image Source: Twitter

شادی کے موقع پر رخصتی کے وقت کسی بھی دلہن کی آنکھوں میں آنسو  آنا یا خاندان بھر کو چھوڑ دینے کے باعث رونا اور اُداسی میں مبتلا ہوجانا فطری بات ہے لیکن جب یہ لمحہ کسی نئی نویلی دلہن کے لئے سسرال جانے سے پہلے ہی موت کا سبب بن جائے تو خاصا دردناک محسوس ہوتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

3 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

3 months ago