تاریخ میں پہلی بار سیرت النبی ؐپر پی ایچ ڈی کی ڈگری کے اجراء کا اعلان

پاکستان کی سرگودھا یونیورسٹی سیرت النبی ؐپر پی ایچ ڈی کی ڈگری کا اجراء کرے گی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ سرگودھا یونیورسٹی طلباء کو سیرت النبی ؐ پر پی ایچ ڈی ڈگری جاری کرے گی۔ سرور دو کونین ؐپر تعلیمی پروگرام شروع کرنے والی یہ پہلی جامعہ ہے۔ اس سلسلے میں سرگودھا یونیورسٹی اس سے پہلے ہی ‘‘انسٹی ٹیوٹ آف مسلم سویلائزیشن اور پی ایچ ڈی پروگرامز کی فعالیت’’ کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے دو پی سی ون پلاننگ کمیشن پاکستان کو ارسال کر چکی ہے۔

سرگودھا یونیورسٹی کا سیرت النبی ؐ پر پی ایچ ڈی متعارف کروانا ایک قابل ستائش اقدام ہے کیونکہ رسولِ کائنات محمدصلؔی اللہ علیہ وسلم کو خالق نے نسلِ انسانی کے لیے نمونہ کاملہ اور اسوہ حسنہ بنایا ہے۔

Image Source: Facebook

محسن انسانیت صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم کے معمولات زندگی ہی تاقیامت مسلمانوں کے لیے شعار ومعیار ہیں ان کے اخلاق کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔انہوں نے اہل انسانیت کو محبت کا درس دیا، ان کی خوش اخلاقی وطرز زندگی نے کافروں کوبھی کلمہ گو بنادیا۔ سیرت النبی صلؔی اللہ علیہ وسلؔم کا ہر گوشہ تابناک اور ہر پہلو روشن ہے , یہی وجہ ہے کہ اس دنیائے فانی میں ایک پسندیدہ کامل زندگی گذارنے کے لیے اللہ رب العزت نے اسلام کو نظامِ حیات اور رسولِ خدا صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم کو نمونہ حیات بنایا۔ بلاشبہ رسول صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم نے اپنی تقوی وپرہیزگاری، صبر واستقامت ،نرمی ورحمدلی ،جرات وہمت اور امانت وصداقت سے ایک اسلامی معاشرے کی کامل تصویر پیش کی ہے۔

Image Source:unsplash

سرگودھا یونیورسٹی کے اس ڈگری پروگرام کا مقصد اسلامی تہذیب اور ثقافت کے پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اس منصوبے کے تحت عالمی سطح پر دین اسلام کے بارے میں تحقیقی مکالمے اور اسلامی تہذیب پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

Image Source: Facebook

خیال رہے کہ یہ جامعہ اپنے طلباء کو جدید درس و تدریس کی سہولیات مہیا کررہی ہے تاکہ وہ اسلامی ثقافت، سائنس اورنظریات کو بہتر انداز سے سمجھ سکیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سرگودھا یونیورسٹی میں سیرت چیئر بھی قائم کی گئی تھی۔

بلاشبہ موجودہ گورنمنٹ کا سیرت النبی ؐ پر پی ایچ ڈی کی ڈگری کا اجراء بہترین اقدام ہے، مزید عمران خان کا نوجوانوں کے لئے “کامیاب جوان پروگرام” بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد تعلیم کے شعبے کے علاوہ ہنرمند نوجوانوں کو مختلف تربیتی ٹرینگ فراہم کرنا ہے نیز اس کے ساتھ ساتھ کاروباری شعبے میں بھی نوجوانوں کی مدد کرنا ہے۔ وزیر اعظم کے اس پروگرام سے اہل نوجوان بہت زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

14 hours ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

15 hours ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

5 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

7 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago