سعودی عرب نے ویکسین لگے غیر ملکیوں کو عمرے کی اجازت دیدی

عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلنے کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد سعودی عرب نے 9 اگست سے ان غیر ملکیوں کو عمرے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان ان لوگوں کے لئے ہے، جنھوں نے ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوا لی ہو۔

سعودی عرب ، غیر ملکیوں کی عمر ہ درخواستوں کی وصولی جلد شروع کرے گا، سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ عمرہ کرنے والوں کی گنجائش 60 ہزار یومیہ رکھی جائے گی اور ہر ماہ 20 لاکھ افراد عمرہ ادا کرسکیں گے۔

Image Source: Reuters

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج کی جانب سے عمرہ درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، عمرہ پرمٹ ایپلی کیشن سے جاری ہوں گے۔ سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ عمرہ کرنے والوں کی گنجائش 60 ہزار یومیہ رکھی جائے گی اور ہر ماہ 20 لاکھ افراد عمرہ ادا کرسکیں گے۔

اس سلسلے میں سعودی عرب نے ان غیر ملکیوں کو بھی عمرہ کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے، جہنوں نے ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوائی ہیں۔ عازمین کو اپنی عمرہ درخواست کے ساتھ کووڈ 19 ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ لازمی منسلک کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی علماء نے کورونا ویکسینیشن کی حمایت میں فتویٰ جاری کردیا

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جن ممالک کے مکمل ویکسین لگوائے ہوئے افراد کے سعودی عرب داخلے پر پابندی ہے، وہاں سے تعلق رکھنے والے زائرین کو سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔

Image Source: Reuters

یعنی پاکستان سے تعلق رکھنے والے زائرین کو بھی ویکسین کی خوارکیں مکمل کرنے کے باوجود سعودی عرب پہنچنے پر قرنطینہ کرنا ہوگا۔

گزشتہ برس اکتوبر میں اندورنِ ملک سے تعلق رکھنے والے افراد کو عمرے کی اجازت دی گئی تھی۔ جبکہ کورونا وبا پھیلنے کے بعد رواں برس بھی صرف سعودی عرب سے تعلق رکھے والے افراد کو محدود پیمانے پر حج کی اجازت دی گئی تھی۔ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو بھی عمرے کی اجازت دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: آب زم زم نعمت خداوندی جس کے معجزات سائنس بھی ماننے پر مجبور

یاد رہے گزشتہ برس مدینہ منورہ سے منسلک ایک اہم خبر سامنے آئی تھی، جس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مسلمانوں کی مقدس ترین سرزمین اور سعودی کے شہر مدینہ منورہ کو دنیا کے سب سے صحت افزاء شہر قرار دیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے دورے کے دوران اعتراف کیا تھا کہ مدینہ وہ شہر ہے، جس میں وہ تمام اسٹینڈرڈ ہیں، جو کسی بھی شہر کو ایک صحت مند شہر بناتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago